پہلے معرکے میں بابر اعظم نے تین مخالفین کو ڈھیر کردیا ، عماد، محمد عامر پر وسیم اکرم کی ناکامی پر ان کے فینز کے چہرے لٹک گئے ، انضمام الحق اور ڈیرن سمی کے چہرے پرسکون ، شعیب ملک کی سپر فٹنس اور زبردست فارم بھی کامیابی نہ دلا سکی ۔ وہاب ریاض نے شعیب ملک کی اہم موقع پر وکٹ لی اور یہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا


پہلے معرکے میں بابر اعظم نے تین مخالفین کو ڈھیر کردیا ، عماد، محمد عامر پر وسیم اکرم کی ناکامی پر ان کے فینز کے چہرے لٹک گئے ، انضمام الحق اور ڈیرن سمی کے چہرے پرسکون ، شعیب ملک کی سپر فٹنس اور زبردست فارم بھی کامیابی نہ دلا سکی ۔

وہاب ریاض نے شعیب ملک کی اہم موقع پر وکٹ لی اور یہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔بابر اعظم کی بیٹنگ اچھی رہی لیکن کپتانی زیادہ متاثر کن نہیں تھی قسمت کے دھنی ثابت ہوئے اور آخری اوور میں فتح پائی


پشاور زلمی کو اپنی بولنگ حکمت عملی پر نظرثانی کرنی ہوگی ۔شرجیل نے ایک اور موقع گنوا دیا وسیم اکرم الیون کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔

وسیم اکرم پی ایس ایل کے نئے سیزن میں بھی سلمان اقبال کو کوئی خوشخبری نہ سنا سکے ۔ کراچی کنگز کراچی کے شائقین کی بورڈ کو آپ کے مطابق بہتر تو کھیلی لیکن فتح حاصل نہیں کر سکی ۔

پشاور کے بولرز نے بہت غلطیاں کیں فیلڈرر نے کافی کیچ چھوڑے ، فیصلہ کن مراحل میں کی جانے والی نو بال اور وائڈ بال کافی تشویش ناک تھیں۔
عماد وسیم کی بیٹنگ بہت جارحانہ اور شاندار رہی خاص طور پر انہوں نے وکٹوں کے پیچھے جو دو شاندار چھکے لگائے وہ کمال کے تھے لیکن عماد وسیم کو میچ فنشر بننے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے میچ ان کے ہاتھ میں تھا لیکن وہ ہار گئے
=======================

پی ایس ایل 8 کے دوسرے مقابلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پشاور زلمی کے اوپنرز نے پہلے اوور میں محمد عامر کو چوکے لگا کر پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے اوور میں میر حمزہ نے محمد حارث کو چلتا کردیا۔
حارث کو فیلڈ امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار نہیں دیا جس پر کراچی کنگز نے ریویو لیا اور یہ فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا جبکہ ایک گیند بعد ہی صائم ایوب بھی بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کا ساتھ دینے ٹام کوہلر کیڈمور جنہوں نے عماد وسیم کو ایک ہی اوور میں تین چھکے رسید کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔

کیڈمور نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور عمران طاہر کو بھی چھکے لگاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔

بابر اور کیڈمور نے تیسری وکٹ کے لیے 139رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور اس ساجھے داری کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بابر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عمران طاہر کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 46 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھنوکا راجاپکسے بھی چھکا مارنے کی کوشش میں بین کٹنگ کے شاندار کیچ کے نتیجے میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ جمی نیشم نے کیڈمور کا ساتھ دیا اور اسکور 197 تک پہنچایا۔
جہاں کیڈمور 92 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ کراچی کنگز کی جانب میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ لی۔ کراچی کنگز کو اننگز کی ابتدا میں ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور شرجیل خان پہلے ہی اوور میں وہاب ریاض کی وکٹ بن گئے۔ آسٹریلیا سے آئے میتھیو ویڈ نے 15 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے لیکن جمی نیشام نے انہیں چلتا کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔
نوجوان قاسم اکرم 7 رنز بنانے کے بعد نیشام کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ اوور میں حیدر علی آؤٹ ہوئے تو کراچی کنگز محض 46 رنز پر چار ابتدائی بلے بازوں سے محروم ہو چکی تھی۔ چار وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک کا ساتھ دینے کپتان عماد وسیم آئے اور دونوں نے مشکل وقت میں عمدہ کھیل پیش کرتے شاندار شراکت قائم کی۔ عماد وسیم نے صرف 30 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
عماد اور شعیب نے اپنی شراکت کو مزید بڑھاتے ہوئے 100 رنز سے زائد کی ساجھے داری قائم کی اور اس دوران شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 131 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا، ایک مرحلے پر کراچی کنگز کو دو اوورز میں فتح کے لیے 24رنز درکار تھے اور ان کی فتح کے امکانات واضح آتے تھے لیکن تجربہ کار وہاب ریاض نے شعیب ملک کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ یکدم اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دیا۔
آخری اوور میں کراچی کنگز کو فتح کے لیے 16 رنز درکار تھے لیکن خرم شہزاد کی جانب سے کرائی گئی نوبال کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی۔ عماد وسیم نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگایا تاہم اس کے باوجود پشاور زلمی نے میچ میں دو رنز سے فتح حاصل کر لی۔کراچی کنگز کی ٹیم شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتیو ویڈ، عماد وسیم (کپتان)، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر، میر حمزہ پر مشتمل ہے جب کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، بھانوکا راجاپکسا، شکیب الحسن، جمی نیشم، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد، سفیان مقیم شامل ہیں
============================
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میچ کے لیے بہت اچھی وکٹ بنی تھی، تاہم بدقسمتی سے میچ ہمارے حق میں فنش نہ ہو سکا۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ اچھی شراکت لگی لیکن ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے ہرادیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 197 رنز بناسکی اور یوں اسے 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

==============================
کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان عزت کا رشتہ نہیں ٹوٹنا چاہیے۔

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک سے بابر اعظم، عماد وسیم اور محمد عامر کے معاملے سے متعلق سوال کیا گیا۔

شعیب ملک نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ محمد عامر، بابر اعظم اور عماد وسیم جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو بہت عزت سے ملتے ہیں۔

محمد عامر پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں تو انکے لیے دروازے کھلے ہیں، ہارون رشید

انہوں نے مزید کہا کہ پروفیشن کے حوالے سے یہاں موجود بہت سے لوگ کسی کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور کسی کو کم پسند کرتے ہیں، ویسے آپ بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ کرکٹ میں سارے ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور کوئی بھی لائن کو کراس کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔
===============================

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کوئٹہ کے پاس چیمپئن بننے کیلئے تمام چیزیں موجود ہیں، محمد حفیظ

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے سکندر رضا کا شاٹ لگنے سے دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

===================