واٹر بورڈ کی نہ نجکاری ہوگی اور نہ ہی کوئی ملازم نوکری سے فارغ ہوگا جبکہ واٹر بورڈ کے تمام یونین رہنمائوں سے مل کر ملازمین کی بہتری اور انکے فلاح و بہبود کیلئے مزید موثر اقدامات کرکے ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی،

پریس ریلیز:- کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کی نہ نجکاری ہوگی اور نہ ہی کوئی ملازم نوکری سے فارغ ہوگا جبکہ واٹر بورڈ کے تمام یونین رہنمائوں سے مل کر ملازمین کی بہتری اور انکے فلاح و بہبود کیلئے مزید موثر اقدامات کرکے ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار سی ای او / ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متحدہ ورکرز فرنٹ الائنس کے رہنماؤں سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان بھی شریک تھے جبکہ ملاقات کے دوران متحدہ ورکرز فرنٹ الائنس کے رہنما ارشاد خان، اکرام خان، عبدالقیوم، پنہل خان مگسی، محمد وسیم، ندیم یوسف، ایوب بلوچ اور محمد طارق موجود تھے، ملاقات کے دوران متحدہ ورکرز فرنٹ الائنس کے رہنماؤں کا سی ای او واٹر بورڈ اور سی او او واٹر بورڈ سے کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کی نجکاری کی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی کسی ملازم کو نوکری سے فارغ کیا جائے، اس کے علاؤہ ملازمین کو فنڈ اور واجبات کی مد میں ماہوار 20 کروڑ کی ادائیگی باقاعدہ کی جائے، ملازمین کو لیو انکیشمینٹ اپنے مقررہ وقت پر ادا کی جائے اور جو سینئر ملازمین پروموشن میں رہ گئے ہیں اس سلسلے میں جلد از جلد ڈی پی سی ون اور ڈی پی سی ٹو کا اعلان کیا جائے، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رہنماؤں کو مکمل یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ نہ واٹر بورڈ کی نجکاری ہوگی اور نہ ہی کوئی ملازم نوکری سے فارغ ہوگا، جبکہ فنڈ اور واجبات کی مد میں ماہوار 20 کروڑ کی باقاعدہ ادائیگی کی جائے گی جس میں 70 فیصد فیفو کے تحت اور 30 فیصد ایمرجنسی کی صورت میں ادائیگی کی جائے گی، سی ای او واٹر بورڈ نے رہنماؤں کو مکمل یقین دلواتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو بروقت لیو انکیشمینٹ کی ادائیگی کیلئے اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں اور انشاء اللہ لیو انکیشمینٹ اپنے مقررہ وقت پر ادا کی جائے گی علاؤہ ازیں سینئر ملازمین کے پروموشن سمیت دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سی ای او واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام یونین رہنمائوں سے مل کر ملازمین کی بہتری اور انکے فلاح و بہبود کیلئے مزید موثر اقدامات کرکے ملازمین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
   سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے متحدہ ورکرز فرنٹ الائنس کے رہنما ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کر رہے ہیں۔ سي اي او واٽر بورڊ انجنيئر سيد صلاح الدين احمد ۽ سي او او واٽر بورڊ انجنيئر اسدالله خان سان متحده ورڪرز فرنٽ الائنس جا اڳواڻ ايم ڊي سيڪريٽريٽ ڪارساز ۾ ملاقات ڪندي.