واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

کراچی:- ( ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی اور وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے رہنما پی ٹی آئی فہیم خان، راجا اظہر، عدیل احمد اور گوہر خٹک کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سی او او واٹر بورڈ کو ڈسٹرکٹ کورنگی میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، اس موقع پر سی او او واٹر بورڈ نے رہنماؤں کو ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ، سپرینٹنڈنٹ انجینئر ڈسٹرکٹ کورنگی اسلم اعوان سمیت دیگر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، سی او او واٹر بورڈ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسر (پی۔آر۔او)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈپبلڪ ريليشنز آفيسر (پي.آر.او)ڪراچي واٽر اينڊ سيوريج بورڊ
سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان سے رہنما پی ٹی آئی فہیم خان، راجا اظہر، عدیل احمد اور گوہر خٹک کی سربراہی میں آنے والا وفد ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کررہا ہے۔.