امجد اسلام امجد انتقال کر گئے


معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ امجد اسلام امجد کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

مرحوم امجد اسلام امجد نے 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا، 1968ء تا 1975ء ایم اے او کالج لاہور کے شعبۂ اردو میں استاد رہے، اگست 1975ء میں پنجاب آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔

90ء کی دہائی میں امجد اسلام امجد کی خدمات دوبارہ محکمۂ تعلیم کے سپرد کی گئیں اور وہ دوبارہ ایم اے او کالج میں ہی شعبۂ تدریس سے منسلک ہو گئے۔

امجد اسلام امجد نے بطور ڈائریکٹر چلڈرن کمپلیکس بھی ذمے داری بھی نبھائی۔

امجد اسلام امجد نے شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔

امجد اسلام امجد کو 1975ء میں ٹی وی ڈرامہ ’خواب جاگتے ہیں‘ پر گریجویٹ ایوارڈ ملا۔

امجد اسلام امجد 1980ء کے وارث جیسے شہرۂ آفاق ڈرامے کے خالق بھی رہے ہیں، ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں دن اور فشار شامل ہیں۔

امجد اسلام امجد کا شعری مجموعہ ’برزخ‘ اور جدید عربی نظموں کے تراجم ’عکس‘ کےنام سے شائع ہوئے، ان کا افریقی شعراء کی نظموں کا ترجمہ ’کالے لوگوں کی روشن نظمیں‘ کے نام سے شائع ہوا جبکہ تنقیدی مضامین کی کتاب ’تاثرات‘ بہت مشہور ہوئی۔

1976ء میں انہیں رائٹرز گلڈ ایوارڈ، 1987ء میں صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) اور 1998ء میں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

بیسٹ فلم رائٹر کا نگار ایوارڈ انہیں دو مرتبہ ملا، جبکہ پی ٹی وی ایوارڈ سمیت بے شمار ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے بھی انہیں نوازا گیا۔
https://jang.com.pk/news/1192147
===================================

لاہور : ١٠ فروری 2023

وزیراعظم محمّد شہباز شریف کا ممتاز شاعر, ڈرامہ نگار اور مصنف امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

وزیراعظم کی مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا اور ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار

امجد اسلام امجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کو وارث , فشار اور سمندر جیسے یادگار ڈرامے دیے; ادب کے لئے انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا : وزیراعظم

ان کی وفات سے پاکستانی ادب ایک عظیم مصنف اور شاعر سے محروم ہو گیا : وزیراعظم
*
================

گورنر پنجاب کا معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ رنج اور افسوس کا اظہار
گورنر پنجاب کی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا
بلاشبہ امجد اسلام امجد پاکستان کے صف اول ڈرامہ نویس تھے۔ گورنر پنجاب
امجد اسلام امجد اپنی منفرد شاعری کے باعث اپنی پہچان آپ تھے۔ گورنر پنجاب
امجد اسلام امجد جیسے شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس عشروں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب
اللہ تعالٰی مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر پنجاب
=======
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا، ترجمان
============
٭ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد کے انتقال پر اظہار افسوس

٭ گورنر سندھ کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا

٭ان کے انتقال سے اردو شاعری و ڈرامہ نگاری کا ایک حسین باب بند ہوگیا گورنر سندھ

٭ انہوں نے اپنی منفرد شاعری اور ڈرامہ نگاری سے عوام کے دل جیتے ۔ گورنر سندھ

٭ اردو ادب کے فروغ کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کامران خان ٹیسوری
======

میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی اس وقت گہرے دکھ میں ہیں۔۔صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ

امجد اسلام امجد شاعری کی دنیا میں مقبول ترین نام تھے ۔۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

امجد اسلام امجد سے میرا گہرا تعلق تھا۔۔احمد شاہ ۔

امجد اسلام امجد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ہر ادبی میلے کا لازمی حصہ ہوتے تھے ۔ احمد شاہ۔۔

عالمی اردو کانفرنس ہو یا کوئی ادبی میلہ امجد اسلام امجد کی شرکت یقینی ہوا کرتی تھی۔۔۔

امجد اسلام امجد کے شاعری نے ایک دنیا کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا ہے۔۔۔

لاہور میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں امجد اسلام امجد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔۔

دعا ہے کہ اللہ امجد اسلام امجد کے درجات بلند کرے۔۔احمد شاہ۔۔
================