میرپورخاص کی نصف آبادی اپنی جائیداد فروخت نہیں کرسکتی،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیل لیڑ،ٹرانسفر لیڑ پر تین ماہ سے پابندی،والدین اپنے بچوں کے نام جائیدادکرنے کے انتظار میں دنیا سے چلے گۓ

میرپورخاص == تحسین احمد خان= == میرپورخاص کی نصف آبادی اپنی جائیداد فروخت نہیں کرسکتی،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیل لیڑ،ٹرانسفر لیڑ پر تین ماہ سے پابندی،والدین اپنے بچوں کے نام جائیدادکرنے کے انتظار میں دنیا سے چلے گۓ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میرپورخاص میں تین مہینے سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود سیل لیڑ اور ٹرانسفر لیڑ پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے اسکیم نمبرٹو،نٹ پاڑہ ایوب نگر،پاک کالونی،حمیدپورہ کالونی،سیٹلائٹ ٹاون ایریا،بھاسنگھ آباد،اورنگ آباد سمیت دیگر علاقوں کے ہزاروں رہاشی پریشانی کا شکار ہیں اس حوالے سے علی مراد،جاوید اور دہگر کا کہنا ہے کہ ہم میونسپل کارپوریشن کی فیس ادا کرنے پر تیار ہیں مگر ہمیں سیل لیڑ اور ٹرانسفر لیڑ بنا کر نہیں دیا جارہا ہے معلومات کے مطابق کئی شہری اپنے مکان اور دوکانیں اپنے بچوں کے نام منتقل کروانے یا اپنے مکان سیل کرکے اپنی بچیوں کی شادی کروانے کے انتظار میں وفات پاکر دنیا سے چلے گۓ جس کے بعد اب ان والدین کے بچوں کو فوتی سرٹیفیکٹ کے لیے مزید خوار ہونا پڑے گا زرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈ مسنٹریٹر زین العابدین اور چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ شادونادر اپنے آفس میں نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے میرپورخاص کی نصف آبادی اپنے معمولی سے کام کے لیے میونسپل کارپوریشن آفس کے چکر لگالگا کر تھک چکے ہیں*
===================