یونیورسٹی نے 79 ملازمین کو فارغ کردیا – بر طرفی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ………..

یونیورسٹی نے 79 ملازمین کو فارغ کردیا – بر طرفی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ………..

یونیورسٹی نے 79 ملازمین کو فارغ کردیا – بر طرفی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ………..


صوابی- وومن یونیورسٹی صوابی (ڈبلیو یو ایس)نے79ملازمین کو فارغ کر دیئے۔ 50 سیکیورٹی اہلکار، 16ڈرائیور ،2کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، سینئر کلرک اور سینئر الیکٹریشن شامل ، گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے پانچ یوم قبل اپنے دوہ وویمن یونیورسٹی کے دوران ان فارغ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بر طرفی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ کے پی یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے سیکشن 11(5) (d) کے تحت ان کے کنٹریکٹ کی مدت مکمل ہونے کے نتیجے میں ان ملازمین کو 4 فروری سے ان کی خدمات سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کو بتایا گیا کہ انہیں اپنی آخری تنخواہ کے حصول کے لیے یونیورسٹی کے متعلقہ محکمے کو مناسب کلیئرنس جمع کروانے کی ضرورت ہے۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں 50 سیکیورٹی اہلکار، 16 ڈرائیور اور 2 کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، سینئر کلرک اور سینئر الیکٹریشن اور ایک ایک چوکیدار، بک بائنڈر، سینئر پلمبر، ٹیلی فون آپریٹر اور سیکیورٹی سپروائزر شامل ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/362709
======================================
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں پرانی سائبر نائف مشینوں اور آلات کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کے لیے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن (پی اے ایف) کو 4.1 ملین ڈالر کے مساوی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تاکہ مریض پورے ملک میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چند سال قبل کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کے عدالتی فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چند سال پہلے کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کا عدالتی فیصلہ احمقانہ تھا، اس فیصلے کی وجہ سے مشکلات ہوئیں۔ان کا کہنا تھاکہ وفاق وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال نہ لے سکا اور سندھ حکومت کو بھی چلانے میں مشکلات ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جناح اسپتال دنیا کے ان دس مراکز میں شامل ہے جہاں سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کی سہولیات موجود ہیں اور ہم اپنی اسپتالوں میں بلا تفریق مفت علاج مہیا کرتی ہے۔ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا اور عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے لیکن سندھ حکومت مفت فراہم کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ حکومت اور پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے درمیان ورکنگ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
https://e.jang.com.pk/detail/362707
=========================================

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میں کم لاگت آرتھوپیڈک امپلانٹس کی تیاری و تجارتی پیداوار کیلئے جی سی یونیورسٹی لاہور کو جرمن سائنس فاؤنڈیشن سے 50 لاکھ یورو کی خطیر گرانٹ موصول۔گرانٹ میں نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس آن بائیو میٹریل سائنس اینڈ ٹشو انجینئرنگ کے لیے بھی فنڈنگ ​​شامل، جسے جی سی یو میں قائم کیا جائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی زیر صدارت منعقدہ سنڈیکیٹ کے 67 ویں اجلاس میں پروجیکٹ اور سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئ۔ نیشنل سینٹر بائیو میٹریل اور ٹیشو انجینئرنگ میں بی ایس، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز کریگا۔ پراجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر انجینئر عتیق الرحمان نیشنل سینٹر کے بھی بانی ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔ انجینئر جواد منظور ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے۔ سنڈیکیٹ نے اجلاس میں 9 ارب روپے کے دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی۔ سٹوڈنٹ سروسز کو بہتر بنانے کے 9 منصوبوں پر تقریبا 587 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی، چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب اور صنعتکار جناب انوار احمد، راشد لطیف خان یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم خالد خان اور قانون، خزانہ اور محکمہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سنڈیکیٹ کے 67ویں اجلاس کو جی سی یو کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور تاریخی اجلاس قرار دیا۔ سنڈیکیٹ ممبران نے پراجیکٹس کے بارے میں جامع تیاری اور بریفنگ پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی منصوبے یونیورسٹی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
==================================

لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کالج آف آفتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈسپنسنگ آپٹشنری لیب کا افتتاح کیا۔ جو کہ سائٹ سیورز کی تعاون سے مکمل کی گئی۔ پرنسپل کالج آف آفتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی, چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد,۔ سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر احمد ندیم , سربراہ آئی یونٹ 2 پروفیسر ڈاکٹر انتظار بٹ نے تختی کی نقاب کشائی کی۔ ڈاکٹر علی ایاز اور ڈاکٹر ناصر چوہدری بھی ہمراہ موجود تھے ۔۔۔
پرنسپل کالج آف آفتھالمولوجی نے تمام این جی اوز کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ وائس چانسلز نے اس موقع پر اطمینان کا اظہار کیا اور مبارک باد دی ۔
==============


لاہور ( جنرل رپوٹر )  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) میں پاک- ترک تعلقات کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں قائم مقام صدر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل جاوید حسن (ریٹائرڈ)، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے پاکستان میں ترکی کے سفیرجناب ڈاکٹر مہمت پاچاجی کا پرتباک استقبال کیا۔ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی، ڈاکٹر مجاہد کامران، ترکش قونصلیٹ کے ممبران، یو ایم ٹی فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعدداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضانے ترک سفیر کا یو ایم ٹی آمد پر خیر مقدم کیااور کہا کہ انکا آنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط اور خصوصی رشتہ قائم ہے جو بھائی چارے، مشترکہ تاریخ اور باہمی اہداف پر مبنی ہے۔حاضرین سے خطاب کرتے ڈاکڑ آصف نے کہا کہ پاکستان کے طلباء اور فیکلٹی ترکی کے نظام تعلیم سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے ترک طلباء کیلئے یو ایم ٹی میں ایک میلن ڈالر مالیت کے سکالر شپس کے بارے مین بھی بتایا اور کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان روزگار، انٹرنشپ پروگرامز اور صنعتی تعاون کے ذریعے مضبو ط تعلقات کے خواہاں ہیں۔
 قائم مقام صدر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل جاوید حسن (ریٹائرڈ) نے ترک سفیر کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو ترکی سے دور اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔خیالات کا اظہار کرتے انکا کہناتھا کہ ترکی کی مثال پر عمل کرتے ہوئے پاکستان اپنے مسائل پر قابوپا لے گا۔
 پاکستان میں ترکی کے سفیرجناب ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے یو ایم ٹی انتظامیہ کا خاص میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ خیالات کا اظہار کرتے انکا کہنا تھا کہ پاک – ترک تعلقات منفرد اور بے مثال رشتے پر قائم ہیں جس کی جڑیں عقیدے، لسانیات اور گہری تاریخ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مختلف مواقع پر پروان چڑھے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ مسئلہ کشمیر نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی کےلئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے; ترک سفیر
ڈاکٹر مہمت نے کہا کہ تر ک یونیورسٹیاں پاکستانی طلباء کی قابلیت کی وجہ سے ان کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ پرکام کریں گی،یہی وجہ ہے کہ 13000 پاکستانی طلباء ترکی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ترک سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کبھی ناکام نہیں ہوا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان 190 مفاہمتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ مستقبل قریب میں پاکستان اور ترکی تعاون مزید بڑھیگا جس سے دونوں ممالک میں خوشحالی پید ا ہوگی۔
ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید حسن (ریٹائرڈ) کے ہمراہ ترک سفیرجناب ڈاکٹر مہمت پاچاجی کو سوینئر بھی پیش کیا۔