ڈالر ریٹ کی وجہ سے اسحاق ڈار کی مقبولیت ان کے پسندیدہ حلقوں میں بھی آسمان سے زمین پر آ گئی ، مٹی کو ہاتھ لگا کر سونا بنانے والے اسحاق ڈار پر وہ وقت آیا ہے کہ اب سونے کو بھی ہاتھ لگائیں تو مٹی ہو جائے ۔ جس گیند پر انہوں نے جادوگری دکھا کر مفتاح اسماعیل کا آؤٹ کیا تھا اسی گیند پر وہ خود ایل بی ڈبلیو ہو چکے ہیں لیکن آؤٹ ہونے کا فیصلہ ابھی تھرڈ امپائر کے ہاتھ میں ہے

۔ مریم نواز کی وطن واپسی پر قوم کو پٹرول مہنگا ہونے کی جو سلامی پیش کی گئی ہے اس پر مخالفین کہہ رہے ہیں کہ یہ امریکی سرجری پر اٹھنے والے اخراجات کا بل ہے جو پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے قوم سے وصول کیا جارہا ہے پارٹی رہنما اور کارکن حیران ہیں کہ مریم نواز کی واپسی پر ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کیوں کیا گیا یہ کام ان کے آنے سے پہلے بھی ہوسکتا تھا ادھر شاہد خاقان عباسی کا رویہ بھی کارکنوں کے لیے تشویش کی حد تک حیران کن ہے۔ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں ؟ سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی پر بہت کچھ منحصر ہے اس کے بعد باہر والے اندر ہونگے اور اندر والے باہر ۔
===============================

امیدہے 5 سال سے کم وقت میں سودی نظام ختم ہوگا، وزیرخزانہ
03 فروری ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر‘جنگ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پانچ سال سے کم وقت میں بینکاری نظام کو سود سے پاک اور شریعت کے مطابق بنانے کا کام آسانی سے پورا کر لے گا‘ہم ملک میں سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ نہیں کرسکتے۔ وزیر خزانہ نے یہ یقین دہانی جمعرات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ اکنامک فورم کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کرائی۔ اسحاق ڈارکا کہناتھاکہ بینکنگ سیکٹر میں اسلامی اصولوں کے نفاذ کی وجہ ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ ان کی دلی خواہش تھی کہ پاکستان میں بینکاری نظام سود سے پاک ہو۔