جیکب آباد میں ايراضي کے معاملے پر تصادم، 6 افراد قتل، 7 افراد زخمی۔ سیاسی مداخلت کے باعث علاقہ نوگو ایرایا تحصیل ڳڑھی خیرو کی عوام 70% ٹرائبل کليش ميں جکڑا ہوا ھے

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔ جیکب آباد میں ايراضي کے معاملے پر تصادم، 6 افراد قتل، 7 افراد زخمی۔ سیاسی مداخلت کے باعث علاقہ نوگو ایرایا تحصیل ڳڑھی خیرو کی عوام 70% ٹرائبل کليش ميں جکڑا ہوا ھے
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دوداپور تھانہ کی حدود گاؤں چھٹل آباد میں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے حملہ کرکے ببر برادری کے 6 افراد کو قتل اور 7 افراد کو زخمی کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے علاقے دوداپور کے گاؤں چھٹل آباد میں تھیم اور ببر برادری کے درمیان ايراضى کے معاملے پر جاری کشیدگی کے نتیجے میں تھیم برادری کے مسلح افراد نے ببر برادری کے لوگوں پر جدید اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ببر برادری کے 6 افراد نصر اللہ، نصیر احمد، خمیسو خان، دائم خان، صاحب خان اور صابل ببر قتل ہوگئے جبکہ عبدالرحیم، حفیظ، اشرف، محمد صادق ببر سمیت دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں، حملہ آور حملے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی کا ماحول ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر چوکیاں قائم کردی ہیں، ببر برادری کے لوگوں کے مطابق تھیم برادری کے30 سے زائد مسلح افراد نے معمولی تنازعہ پر حملہ کرکے ہمارے 6 افراد کو قتل اور کئی افراد کو زخمی کردیا ہے۔
====================