نیا سال۔۔ پہلا مہینہ اور آخری ہفتہ۔۔۔ہنگامہ خیز ہفتہ ملک کی معاشی تاریخ میں مدتوں بھلایا نہ جاسکے گا۔۔۔

رواں ہفتے روپے کی بے قدری کے ریکارڈ ٹوٹے تو ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بھی بوجھ میں صرف اڑتالیس گھنٹوں میں چار کھرب روپے سے زائد اضافے کی نئی تاریخ رقم ہوگئی جبکہ رواں ہفتے فی تولہ سونا بھی تاریخ میں پہلی بار دو لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔۔۔ اسٹاک مارکیٹ بھی چڑھ گئی اور مہنگائی نے بھی نئی بلندیوں کو چھولیا۔۔۔

سید رضوان عالم کی رپورٹ۔۔

نیا سال۔۔ پہلا مہینہ اور آخری ہفتہ۔۔۔ہنگامہ خیز ہفتہ ملک کی معاشی تاریخ میں مدتوں بھلایا نہ جاسکے گا۔۔۔
اس ہفتے روپے کی بے قدری۔۔۔
مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹے تو سونے کی قیمت نے نئی بلندیوں کو چھولیا اور اسٹاک مارکیٹ بھی چڑھ گئی۔۔
ایک ہفتے کے دوران ڈالر نے انٹر بینک مارکیٹ میں 33 روپے کے ریکارڈ اضافے سے نا صرف مہنگا ہونے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے وہیں جمعرات کو پورے 25 روپے مہنگا ہوکر کسی ایک دن میں سب سے زیادہ مہنگا ہونے کا چوبیس سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔۔
اس ہفتے روپے کی قدر 14فیصد گرنے سے امریکی ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں تاریخ کی بلندترین سطح
262.60 روپے پر بند ہوا۔۔
روپے کی بدحالی کا کچھ ایسا ہی حال کرنسی کی فری مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا۔۔۔ جہاں ہفتے کے دوران ڈالر ریکارڈ 31 روپے مہنگا ہوکر 271 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔۔۔۔
معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کو آذاد چھوڑنے کی آئی ایم ایف کی شرط ہی وہ واحد وجہ ہے جس نے ڈالر کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کردیا

ڈالر کی قدر میں یکدم اتنے بڑے اضافے نے مختصر ترین وقت میں ملکی قرضوں کے بوجھ میں پہاڑ جیسے اضافے کو جنم دیا۔۔
صرف دو دن جمعرات اور جمعہ کو روپے کی قدر 32 روپے گری تو پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 48 گھنٹوں پر 4150 ارب روپے بڑھ گیا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کا مالی حجم 34 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔۔۔

اس ہفتے سونے کی قیمتوں نے بھی نئے آسمان چھولئے۔۔گولڈ ڈیلرز کہتے ہیں جہاں اس میں ڈالر کا بڑا کردار ہے وہیں گولڈ میں سٹے بازی اور بڑے منافع کی لالچ بھی سونے کی قیمت بڑھانے میں اہم عنصر رہے۔۔۔۔
اس ہفتے چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا ریکارڈ 21800روپے مہنگا ہوا اور سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار دو لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی جو209000روپےکی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔۔۔۔
=================================