فرحان سعیدکی ڈرامہ ‘میری شہزادی’میں ڈاکٹر حسن کے کیمیوکردار میں انٹری


کراچی (اسٹاف رپورٹر)قاسم علی مرید کی ہدایات اور مومنہ دریدکی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے ‘میری شہزادی’نے اپنی دلچسپ اسٹوری لائن اور معروف ستاروں کی کاسٹ کے ساتھ پاکستان ڈرامہ کے شوقین ناظرین میں پہلے ہی ہلچل مچی تھی اور اب پاکستانی انٹرٹینمنٹ کے پرستاروں کیلئے فرحان سعید کے کیمیو کردار کی خبر نے ان کے تجسس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔فرحان سعید انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مشہورومعروف نام ہے جو اپنی پرکشش آواز اور اداکاری کی صلاحیتوں کی بناء پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک گلوکار کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوالیاہے۔انہوں نے یکے بعد دیگرے میرے ہم سفر اور بادشاہ بیگم میں لاجواب اداکاری کے ساتھ دنیا بھر میں ناظرین کے دل جیت لئے ہیں۔

‘میری شہزادی’ میں فرحان ڈاکٹر حسن کے کردار کو ایک نئی گہرائی کے سانچے میں ڈھال دیا ہے۔ ڈرامہ میر ی شہزادی ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کاماضی المناک ہے اور جس کی منزل ایک شہزادی کا روپ ہے۔ ڈاکٹر حسن انتہائی اہم اور کہانی کا نمایاں کردار ہے۔ اس ڈرامے کے دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، علی رحمن خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں جو گزشتہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرچکی ہیں۔ اس ڈرامے میں فرحان سعید کی شمولیت سے ڈرامے کی کامیابی کے دوچند ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ میری شہزادی کی کاسٹ میں فرحان سعید کے بطور ڈاکٹر حسن شامل ہونے سے اس کے دیکھنے والوں کے شوق اور دلچسپی میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ اپن صلاحیتوں اور مشہورڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے کے باعث پرستار ان کے اس کردارکودیکھنے کابے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ناظرین دیگر دلچسپ پروجیکٹس کے بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ منتظر ہیں۔اس سال
ناظرین کیلئے فرحان سعید کے مزید شوز بھی متوقع ہیں۔ اپنی صلاحیت اور ورسٹائل انداز کے سبب فرحان سعید بلا شبہ ناظرین میں مقبول رہیں گے اور اپنی نئی کاوشوں کے ساتھ نئے شوز پیش کرتے رہیں گے۔
===================================