حکومت پنجاب نے دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑااورانتہائی احسن فیصلہ کیاہے

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو ریلیف دینے کیلئے بڑااورانتہائی احسن فیصلہ کیاہے -پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو 24/7پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت دینے کیلئے اقدمات کاآغازکردیاگیاہے -صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری خالدپرویز،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعائشہ،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ایگزیکٹو ڈائریکٹرراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹرانجم جلال،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہورپروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرامجد،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرتحسین،پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی سے زبیراکرم اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،ایم ایس پی آئی سی بہاول پور،پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج،شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز ودیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران دل کے امراض میں مبتلامریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں دل کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7دینے کا بڑافیصلہ کیاگیاہے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پہلے کابینہ اجلاس میں ہی دل کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7دینے کافیصلہ کیاہے۔پوری دنیامیں دل کے مریضوں کے علاج کیلئے پرائمری انجیوپلاسٹی جدیدٹیکنالوجی ہے۔پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں کی انتظامیہ اس حوالہ سے فوری طوری پر اپنی سفارشات بھیجیں۔آج اتواروالے دن ہم سب خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت سرجوڑکربیٹھے ہوئے ہیں۔پنجاب کے دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت24/7دینے کیلئے تمام تروسائل دئیے جائیں گے۔دل کے امراض میں مبتلامریضوں کے علاج ومعالجہ میں پرائمری انجیوپلاسٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ پنجاب کے تمام دل کے ہسپتالوں سے مریضوں کی پرائمری انجیوپلاسٹی بارے ہرہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔اس حوالہ سے پی آئی ٹی بی کی مددسے ایک ڈیش بورڈبھی ڈیزائن کیاجائے گا۔ پنجاب کے دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت 24/7 دینے کیلئے مزیدڈاکٹرزکو جدیدتربیت بھی دی جائے گی۔ پنجاب میں دل کے امراض میں مبتلامریضوں کا محفوظ علاج ومعالجہ اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 7، شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان میں 1، فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 4، بہاول میں دواور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چارمشینیں مکمل فعال ہیں۔ پنجاب کے دل کے ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت 24/7 دینے کے حوالہ سے موئثرآگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

==========================================