محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا اہم اقدام ،خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن پہلے روٹ کیلئے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل تا ٹاور کا انتخاب کیا گیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا اہم اقدام ،خواتین کے لیے مخصوص پنک  پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ  یکم فروری سے  پنک پیپلز بس سروس  کا آغاز کیا جارہا ہے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن  پہلے روٹ کیلئے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل  تا ٹاور کا انتخاب کیا گیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ کراچی مور خہ 26جنو ر ی 2023  عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں ۔ شرجیل انعام میمن کراچی 26 جنوری۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے  پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے  ، پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصا ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صحت کے باعث ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے  اعلان کیا کہ یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا ، پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ،  بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد دستیاب ہوگی ،جب کہ  دفتری اوقات کے  بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی ، صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لیے اب (گلابی) پنک بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے  ۔ اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز  اور کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ سکھر میں 29 جنوری کو  پیپلز بس سروس کے آپریشنز کا  آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے  ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے اور سڑکوں کی بہتری کے لیے جاری مرمتی کام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہاکہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں ، تاکہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت زیادہ سے زیادہ شہریوں کو دستیاب ہو ،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ ، آپریشن منیجر این آر ٹی سی عبدالشکور نے شرکت کی ۔ ہینڈ آٹ نمبر 79۔۔۔ایف ایچ بی محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401 کراچی مور خہ 26جنو ر ی 2023 کراچی26جنو ری ۔ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سندھ و چیئرمین سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی محمد ساجد جوکھیو اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کانسل کراچی نور حسن جوکھیو  آچار سالار گوٹھ کے قریب  مین واٹر بورڈ کی لائن سے  پانی بھرنے کے دوران ڈوبنے والے واقع پر پہنچ کر ورثا سے ملاقات کی اور   علینہ جوکھیو کے ڈوبنے کے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو پابند کیا کہ علینہ جوکھیو کی لاش کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے،اس موقعے پر صوبائی وزیر محمد ساجد جوکھیو اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کانسل کراچی نور حسن جوکھیو نے صحافیوں نے بات کرتے کہا کہ پانی کی مین لائن میں بچی کے ڈوبنے والے واقعے پر افسوس ہوا ہے، ہم بچی کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملے کو سختی سے ہدایات کی ہے کہ بچی کی تلاش کرکے لاش ورثا کے حوالے کی جائے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ عملے کو بھی ہدایات کی گئی ہے کہ جس بھی مین  لائن کے اوپر ہول نہیں ہے ان کو بند کیا جائے اور کھلی ہوئی جگہوں کے اوپر لوہے کے ڈکھنے لگائے جائے تاکہ دوبار ایسا واقعہ رونما نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ پانی کی مین لائن کے اوپر ڈھکنے نہ ہونے کے باعث گوٹھ کی خواتین پانی بھرتی ہے جس کے سبب ایسے واقعات پیش آتے ہے  ، انہوں نے کہا علاقہ مکینوں کو چاہئے کہ مین لائن سے پانی بھرنے کے وقت احتیاط کیا جائے اور واٹر بورڈ انتظامیا کو چاہیے کہ نالوں کے اوپر مقرر شدہ چوکیداروں کو پابند کیا جائے اور مین لائن سے پانی بھرنے سے روکا جائے اور کھلی جگہوں کے اوپر ڈھکنے لگائے جائے، اس موقع پر  پیپلزپارٹی پی ایس 87 کے صدر امداد جوکھیو، یوسی گھگھر کے وائس چیئرمین عبدالستار جوکھیو، یوسی اسٹیل ٹائون کے وائس چیئرمین امن الدین جوکھیو، ڈائریکٹر سینیٹیشن ضلع کونسل کراچی مشتاق مٹو، وڈیرہ سومار جوکھیو، وڈیرہ حاجی عارب جوکھیو، مراد جوکھیو سمیت واٹر بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ ہینڈآئو ٹ نمبر 80۔۔۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401 کراچی مور خہ 26جنو ر ی 2023 پریس ریلیز محتسب اعلی سندھ کی مداخلت پرنو سال بعدمرحوم بیوی کی کمیوٹیڈ پینشن شوہر کو جاری کر دی گئی کراچی26جنوری ۔محتسب اعلی سندھ اعجاز علی خان کے حکم پر مرحوم بیوی کی کمیوٹیڈ پینشن  نو سال بعد اس کے شوہر کو جاری کر دی گئی۔ درخواست گزار منور حسن نے محتسب اعلی سندھ کو اپنی درخواست میں بتایاکہ اس کی بیوی جو بحیثیت اسکول ٹیچر 29/ دسمبر 1995 کو ملازمت سے ریٹائر ہوئی اور مورخہ 02/ جون 2011 کو اس کا انتقال ہو گیا۔ قانون کے مطابق بیوہ کی پینشن شوہر کو جاری کر دی گئی لیکن کمیوٹیڈ پینشن کی بحالی کے لیے وہ اے جی سندھ کے دفتر کے چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔ محتسب اعلی نے درخواست ضروری کارروائی کے لیے منظور کرتے ہوئے اے جی سندھ سے رپورٹ طلب کی اور شکایت کنندہ کی طرف سے ضروری کاغذات کی فراہمی اور شکایت کنندہ کی تصدیق بتوسط DAO سرگودھا کے بعد اے جی سندھ نے پینشن کا کمیوٹیڈ پورشن بحال کر دی۔ بعد ازاں Rs.626,808/- روپے بقایا جات کی مد میں بھی ادا کر دیئے جس کی تصدیق شکایت کنندہ نے کر دی۔درخواست کنندہ نے محتسب اعلی سندھ کی مداخلت پر اے جی سندھ سے انصاف کی حصولی پر محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401 کراچی مور خہ 26جنو ر ی 2023 4th این بی پی کمشنر کرا چی میرا تھن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔پٹی کمشنر ضلع جنوبی کرا چی 26جنو ر ی ۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی محمد سعید لغاری کی زیر صدارت4th این بی پی کمشنر کرا چی میرا تھن  کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس کا منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر i تبریز صاد ق مر ی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر iiسمیع اللہ خا ن سمیت ضلع بھرکے تما م اسسٹنٹ کمشنر ز ، انتظامی امور کے نگران، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو1122 کے نمائندگان و ضلعی افسرا ن کی بڑ ی تعداد شریک ہوئی۔اجلاس میں اتوار بتاریخ 29 جنوری 2023 کو صبح سات بجے سے پروگرام کا آغاز ہو جائے گا اور ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا دس ہزار افراد اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بتایا کہ نشان پاکستان سی ویو کے مقام پر اس ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مرد و خواتین بچوں اور مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی بڑی تعداد حصہ لے گی۔جن کو مختلف کیٹگریز میں بانٹا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد سعید لغاری نے بتایا کہ صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے پروگرام ایک خوش آئند قدم ہے اور صحت مند معاشرہ کی پہچان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر عوام کو تفریح کی فراہمی کے لیے فوڈ گالا ،کلچر شوز، بچوں کی تفریح کیلئے فن ایریا اور لائیو میو زک کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ 29 جنوری 2023 کو ایونٹ کے مقام پر صبح سات بجے سے 9 بجکر 45 منٹ تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے ۔ایونٹ  میں کامیاب ہونے والوں کو کیش پرائز بھی دیئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی محمد سعید لغا ر ی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ایونٹ کے انتظام خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے مکمل انتظامات کئے جا رہے ہیں اور تمام ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہینڈآئو ٹ نمبر 81۔۔۔ڈو گر

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401 کراچی مور خہ 26جنو ر ی 2023 سندھ میں فرانس کے ماہرین آثار قدیمہ کی مدد کے چانھوں جو دڑو پر میوزیم قائم، نوادرات ہو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی/ وزیر تعلیم سندھ اور قونصل جنرل فرانس کی ملاقات کراچی 26 جنوری ۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ سے ان کے دفتر میں فرانس کے قونصل جنرل الیکسس چیہٹنسکی Alexis Chahtahinsky کی ملاقات، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کیوٹیز سندھ منظور قناصرو، آثار قدیمہ کی ماہر ڈاکٹر اروری ڈائڈیئر بھی موجود تھے۔ وزیر تعلیم اور قونصل جنرل کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے رابطہ اور تعاون بڑھانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر فرانس کے قونصل جنرل الیکسس چیہٹنسکی کہا کہ فرانس نے ضرورت کے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ عالمی ڈونرز کانفرنس میں فرانس کی طرف سے سب سے پہلے 345 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ فرانس کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں فرانس کی آثار قدیمہ کی ٹیم کا کام قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے ماہرین کی ٹیم خاص طور پر ڈاکٹر اروری ڈائڈیئر کی کاوشوں کی وجہ سے چانھوں جو دڑو کی کھدائی اور تحقیق کرنا ممکن ہوا، صوبائی وزیر ثقافت نے کہا کہ فرانس کے آثار قدیمہ کے ماہرین تعاون کی وجہ سے چانھوں جو دڑو پر میوزیم قائم کرنے میں بھی مدد ملی، سندھ میں اب موہین جو دڑو کے بعد چانھوں جو دڑو سے ملنے والی نوادرات کو عوامی آگاہی اور تحقیق کے لیے ایم پلیٹ فارم مہیا ہو سکے گا۔ قونصل جنرل الیکسس چیہٹنسکی نے کہا کہ فرانس کی طرف سے سندھ کے محکمہ نوادرات کی تکنیکی معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر آثار قدیمہ کی ماہر ڈاکٹر اروری ڈائڈیئر نے کہا کہ فرانس کے لوگوں کو سندھ کی تہذیب سے روشناس کروانے کے لیے انہوں نے فرینچ زبان کے میگزین میں آرٹیکلز بھی لکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ فرانس میں موہین جو دڑو کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے پہلے ڈونرز کمیونٹیز کو آگاہ کرنا ضروری ہے، ڈونرز کمیونٹیز کو اس بات کا بھی احساس دلوانا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے آثاروں کو بچانے کے لئے بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے قونصل جنرل الیکسس چیہٹنسکی Alexis Chahtahinsky، ڈاکٹر اروری ڈائڈیئر کو لنگی اور کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ ہینڈآئو ٹ نمبر 82۔۔۔اے وی