جیکب آباد شہر اور ملحقہ علاقوں سے بہت سی اہم خبریں۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد میں بہن کو قتل کرنے والی بہن کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج،گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانے کی حدود بسم اللہ باغ میں معمولی بات پر اپنی چھوٹی بہن ک شہناز زوجہ عبدالوہاب کو گلا دبا کر مارنے والی بڑی بہن حمیدہ زوجہ عبدالفتاح کے خلاف سرکاری مدعیت میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل مظفر چنہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ در ج کیا گیا ہے اور پولیس نے بڑی بہن کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس کے مطابق واقع کے وقت گھر میں مرد بھی موجود تھے جنہوں نے جھگڑے کو روکنے کی بھی کوشش نہیں کی دونوں بہنوں کا ذہنی توازن خراب بتایا جارہا ہے دونوں کے بچے بھی ہیں۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد کی پیر بخاری مسجد میں نوری جماعت اہلسنت کی جانب سے آٹھویں سالانہ محفل وجہ تخلیق کائنات ﷺکانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں عبدالرحمن لاشاری،منیر احمد سمیت عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی نقیب محفل کے فرائض جھانگیر بروہی اور عبدالمجید جمالی نے ادا کئے،ضریر احمد شاہ،بشیر احمد قادری،نزاکت علی عطاری،آفتاب رند،غلام نبی،میراں بخش،فرحان احمد،حسینن،عادل حسین حسینی اورسکھر کے عدنان رضاقادری و دیگر نے گلہائے عقید ت پیش کرکے حاضرین کو جھومایا،مہمان خاص مفتی ثمر عباس قادری نے اپنے خطاب سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حوض کوثر کے چاروں اطراف چار یار ہونگے،روز محشر حضور پاک اپنی امت کی شفاعت کروائیں گے،نبی پاک حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس پر عمل پیر ہوکر ہم اپنی زندگی اور دنیا کو فلاح،امن اور سکون کی طرف لے جا سکتے ہیں،آخر میں اجتماعی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد ہلال احمر کا سیکریٹری بلا امتیاز خدمت کے بجائے سیاست کرنے لگا،شکایات میں اضافہ،بارش متاثرین نے ہٹانے کا مطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادہلال احمر کے سیکریٹری کے متعلق متعدد بارش متاثرین مجید علی،ایوب،دین محمد اور دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ بارش متاثرین کی امداد بلا تفریق دینے کے بجائے سیاسی بنیاد پر دی جا رہی ہے جو کہ ہلال احمر کے آزاد اور بلا تفریق کے نعرے اور اصول کے برعکس ہے بالا حکام سیکریٹری کی جانبداری اور امداد میں کرپشن کا چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور سندھ برانچ نوٹس لے اور مذکورہ کرپٹ سیکریٹری کو ہٹاکر اہل،غیر جانبدار فرض شناس شخص کو مقر ر کیا جائے جو متاثرین کی امداد اور فنڈس کی منصفانہ تقسیم کرسکے تاکہ حقداروں کو انکا حق مل سکے۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد رائفل ناکے سے دوکاندار کی موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانے کی حدود رائفل ناکے سے دوکاندار شعیب ابڑو کی موٹرسائیکل ماڈل 2016چوری ہو گئی جس کی اطلاع تھانے پر دی گئی ہے،سول لائین تھانے کی حدود میں روزانہ بڑی تعداد میں چوری کی وارداتیں رپورٹ ہو رہی ہیں لیکن پولیس کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام کے لئے کوئی بھی موثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکا ر ہوگئے ہیں۔
====================