بابر اعظم کے اسٹمپ آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل

نیوزی لینڈ نے کراچی میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کریز سے باہر نکلنا مشکل بنائے رکھا۔

تینوں ون ڈے میچوں میں وکٹ کے پیچھے کیپنگ کرنے والے ٹام لیتھم کپتان بابر اعظم کے پیچھے ہی پڑے رہے۔

کراچی میں کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچوں میں کپتان بابر اعظم ایک ہی طرح (اسٹمپ) آؤٹ ہوئے، یوں اب ان کے کیریئر میں اسٹمپ آؤٹ ہونے کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
پہلے ون ڈے میچ میں بابر اعظم 66 جبکہ دوسرے میں 79 اور تیسرے میچ میں 4 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔