اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن قریشی کی کتاب ”مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا“ شائع ہوگئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے بزرگ صحافی اور معروف و مقبول ماہنامہ”ااردو ڈائجسٹ“ کے مدیر ارعلیٰ الطاف حسن قریشی کی مشرقی پاکستان کے حوالے سے قریب قریب ساتھ برس سے زائد عرصے پر محیط یادداشتو ں پر مشتمل کتاب ”مشرقی پاکستان ٹوٹا ہوا تارا“ کے عنوان سے معروف و مقبول اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن نے شائع کی ہے۔ 1408 صفحات کی یہ ضخیم دستاویزی کتاب قلم فاؤنڈیشن کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم، محمد فاروق چوہان کے زیرنگرانی چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ الطاف حسن قریشی کو سقوط ڈھاکہ سے پہلے متعدد بار مشرقی پاکستان جانے کا اتفاق ہوا بلکہ وہ قصداً بھی مشرقی پاکستان کا سفر اختیار کرتے رہے اور ہفتوں وہاں قیام کے دوران انہیں بہت سے اہم واقعات کو بہت قریب سے دیکھنے اور حالات کا مشاہدہ کرنے کا بار بار موقع ملا۔ یہ چشم کشا داستان بزرگ صحافی کی تحقیق و جستجو کا وہ نچوڑ ہے جسے لکھنے اور مرتب کرنے میں نصف صدی سے زائد عرصہ لگا۔ یہ داستان ہے عصبیتوں کے مارے ان سیاستدانوں کی جنہوں نے اقتدار اور کرسی کی ہوس میں وطن عزیز کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں انتہائی مکروہ اور گھناؤنا کردار ادا کیا۔ اس داستانِ خوں چکاں میں بہت سے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں اور بڑے اہم رازوں سے پردہ اُٹھتا ہے۔ یہ ان بنگالیوں اور غیر بنگالیوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے دشمن کے مکروہ عزائم کو سمجھتے ہوئے مصیبتوں میں گھری اپنی بہادر فوج کا ساتھ دیا اور وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرکے غداروں کی صف میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ الطاف حسن قریشی نے ان تلخ حقیقتوں کو آشکار کرکے اپنے لیے بے شمار مصیبتیں اور مشکلات سہیڑیں لیکن حقیقت سے سرِ مو انحراف نہ کیا۔ا س ناکردہ جرم میں انہیں مارشل لاء حکام کی دھمکیاں بھی ملیں اور پسِ دیوارِ زنداں مقید بھی رہناپڑا اور دو سال انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ یہ ان غلطیوں کا تذکرہ ہے جن سے ہمارے سیاستدانوں نے سبق نہیں سیکھا۔ اس کتاب کو ہر محب وطن پاکستانی کو بار بار پڑھنا چاہیے۔ کتاب کے حصول کے لیے قلم فاؤنڈیشن کے دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے رابطہ کریں۔ بذریعہ فون کال کتاب منگوانے کے لیے اس نمبر 0300-0515101 پر کال کریں یا ای میل پر رابطہ کریں: qalamfoundation2@gmail.com
===============================================

روزنامہ جنگ کے ممتاز کالم نگار اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلی جناب الطاف حسن قریشی کی رہائش گاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انھوں نے قلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والی اپنی نئی کتاب ” مشرقی پاکستان ، ٹوٹا ہوا اک تارہ ” کمال محبت

سے یش کی۔ جناب علامہ عبدالستار عاصم اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ مشرقی پاکستان ٹوٹنے کے تلخ حقائق پر مبنی تاریخی اور یادگار یہ کتاب ہمارے زیر اہتمام قلم فاؤنڈیشن کے ادارے نے شائع کی۔
============