دہشت گرد افغانستان سےدوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں اور آج کے دن انہوں نے بلوچستان میں مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سےدوبارہ منظم ہو کر واپس آگئے ہیں اور آج کے دن انہوں نے بلوچستان میں مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اور اس سلسلے میں امان وامان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ہمارے انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک پہنچ گے ہیں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ مطمن رہے دہشت گردوں نے پہلے بھی پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور ابھی دوبارہ نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم ان کی کمر تھوڑ دیں گے اور بہت جلدہم اپنے ملک میں دوبارہ امن وامان قائم کریں گے جو دہشت گردوں کی نئی کاروائیاں ہیں ان کو ختم کریں گے ان کو کچل دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام مطمن رہے ان کی حکومت ان معاملات میں سنجیدہ ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے اور اس سلسے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پے کسی بھی قسم کی غفلت نہ بھرتے اور تمام تر توجہ امان وامان پر دیں اور بلوچستان کے لوگوں کو کسی بھی صورت امان وامان بحال کر کے دیں اور آئندہ کسی بھی صورت اس طرح کی بدامنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

===========================