امتیاز گروپ آف کمپنیز نے اپنی زمزمہ برانچ میں یوم جمہوریہ ترکیہ کی تقریب کا انعقاد کیا


کرا چی ( ) امتیاز گروپ آف کمپنیز نے اپنی امتیاز سپر مارکیٹ زمزمہ برانچ کے توسط سے ترکیہ کے 99ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کراچی میں جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل Cemal Sangu اور وائس قونصل جنرل Oguz Kozanli، Eyyup Yildirim، تجارتی اتاشی جمہوریہ ترکیہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمانِ خصوصی نے ISM زمزمہ سٹور پر قائم کیے گئے نامزد ترک پروڈکٹس بوتھ کا افتتاح کیا جس میں 500 سے زائد ترکیہ کی تیار کردہ مصنوعات پاکستانی صارفین کے لیے ISM پر دستیاب ہیں۔افتتاحی اور کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد مہمان خصوصی نے مدعوئین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوم ترکیہ کی تقریبات کے لیے ISM کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو دیکھ کر بے حد مسرور ہیں اور ایک شاندار انعقاد پر اورترکیہ اور اس کے لوگوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے پر امتیاز گروپ کی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاکستان کے ساتھ بہت گہرے اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی تاریخ تحریک خلافت اور ترکی کی جنگ آزادی سے پرانی ہے جب اس خطے کے لوگوں نے اپنے ترک بھائیوں کی غیر معمولی مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اقتصادی اور کاروباری شعبوں میں جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل نے کہا کہ ترک کمپنیوں کو نہ صرف پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے بلکہ ملک میں مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی شروع کرنا چاہیے۔امتیاز گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین امتیاز عباسی نے قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کا مذکورہ موقع پر ان کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی مضبوط برادر ممالک ہیں اور بلاشبہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اور معاشی طور پر فائدہ مند تعلقات رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلقات کا سب سے اہم پہلو اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آسان اور مضبوط بنانے کے لیے مضبوط سیاسی عزم ہے۔ ترکی انفراسٹرکچر، نقل و حمل، توانائی کی ترقی کے لیے ہماری مدد کر رہا ہے اور بحری جہازوں اور بحری بیڑوں کی تعمیر بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے اور میں پر امید ہوں کہ ہم ایک ارب ڈالر سے زائد کی اپنی سابقہ سطح حاصل کر لیں گے تاہم دو طرفہ تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار 804 ملین امریکی ڈالر بتاتے ہیں تاہم اس کی رفتار بہت سست ہے؛ ترکیہ کو پاکستان کی برآمدات 304 ملین امریکی ڈالر ہیں جبکہ ترکیہ سے ہماری درآمدات 500 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں؛ اس طرح دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں اور سفارتی مشنوں کو آزادانہ تجارتی معاہدے کے تمام مسائل کو جلد از جلد مذاکرات اور حل کرنے کے لیے پیش قدمی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی، تجارتی اور صنعتی تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تجارتی نیٹ ورک کو وسیع کیا جائے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دو طرفہ کاروباری تعلقات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ برادر ممالک تقریب کا اختتام شکریہ اور مہمان خصوصی کو تحائف پیش کرنے کے ساتھ ہوا؛امتیاز سپر مارکیٹ زمزمہ برانچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک یوم ترک منا رہی ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
امتیاز گروپ آف کمپنیز
========================