سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی ، گزشتہ نومبر کے مقابلے میں اس سال 23 فیصد اضافہ ۔ نومبر 2021 میں 11 ارب جبکہ نومبر 2022 میں 13 ارب 50 کروڑ ٹیکس وصول ۔

سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی ، گزشتہ نومبر کے مقابلے میں اس سال 23 فیصد اضافہ ۔ نومبر 2021 میں 11 ارب جبکہ نومبر 2022 میں 13 ارب 50 کروڑ ٹیکس وصول ۔
سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے شاندار کارکردگی اور بہترین نتائج کا سلسلہ جاری ، گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں گیارہ ارب ایک کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی تھی جبکہ نومبر 2022 میں ٹیکس وصولی میں 23 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 13 ارب پچاس کروڑ تک جا پہنچی ۔

مالی سال برائے 2022 -2023 کے پہلے پانچ مہینوں میں سندھ ریونیو بورڈ نے 62 ارب 74 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کی جو گزشتہ مالی سال کے کسی مساوی عرصے میں اکٹھے کیے جانے والے 51 ارب 26 کروڑ روپے کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے ۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود ایسے حالات میں جب کہ معیشت مشکلات کا شکار ہے معاشی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے سندھ ریونیو بورڈ کی جانب سے نومبر 2022 کے مہینے میں ٹیکس وصولی میں 23 فیصد اضافہ اس محکمہ کی شاندار اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ٹیکس دہندگان کی جانب سے سندھ ریونیو بورڈ پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے جس سے سندھ حکومت کی بھرپور حمایت حاصل ہے سندھ ریونیو بورڈ کی انتظامیہ اور ملازمین ٹیکس وصولی اور قانون کے اطلاق اور عمل درآمد کے حوالے سے قابل مبارکباد ہیں ۔
=============================