ایڈز کا عالمی دن شیخ زید وومن اسپتال میں ایچ آئی وی کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد، کمشنر لاڑکانہ، ایم ایس لاڑکانہ، چیف سپریٹنڈنٹ میڈکل آفیسر، ڈاریکٹر لینار کینسر اسپتال سمیت ڈاکٹرز اور سٹی اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی


لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ایڈز کا عالمی دن شیخ زید وومن اسپتال میں ایچ آئی وی کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد، کمشنر لاڑکانہ، ایم ایس لاڑکانہ، چیف سپریٹنڈنٹ میڈکل آفیسر، ڈاریکٹر لینار کینسر اسپتال سمیت ڈاکٹرز اور سٹی اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کی جانب سے لاڑکانہ شیخ زید وومن اسپتال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ گھنور لغاری اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر گلزار تنیو، اور چیف سپریٹنڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالستار شیخ کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی ایک قابل علاج مرض ہے، اس متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے لاڑکانہ میں ایچ آئی وی مریضوں کو علاج معالجے سے منسلق تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مرض میں مبتلہ حاملہ خواتین کو بھی موئثر علاج فراہم کیا جارہا ہے جس سے پیدا ہونے والے کئی بچے ایچ آئی وی نیگیٹو پیدا ہوئے ہیں جبکہ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹرز پر ڈاکٹرز اور عملہ بخوبی اپنا فرض نبھا رہے ہیں سیمینار میں پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج ڈاکٹر ضمیر سومرو، ڈاریکٹر لینار کینسر اسپتال ڈاکٹر عبدالصمد شیخ، ڈاکٹر ارم ناز، ڈاکٹر انیلا اسران، ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر علی سرور شاہ اور ضلع ہیلتھ افسر نے بھی ایچ آئی وی کے متعلق اٹھائے گئے مختلف حکومتی اقدامات اور ضروریات پر روشنی ڈالی، تقریب میں سٹی اسکول کی پرنسپل نذہت پٹھان سمیت طالبہ و طالبات نے بھی ایچ آئی وی پر آگاہی کے حوالے سے معاشرتی شعور کو اجاگر کرنے کی مہم میں حصہ لیا ۔