ریکٹ پاکستان کے ریٹاٸرڈ ملازمین اور ایگزیٹیو واٸس پریذیڈنٹ کے اعزاز میں تقریب

کراچی ۔۔
ریکٹ پاکستان کے ڈسپرین ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہونے والے ندیم عزیز اور سید ریحان بخاری کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور ۲۵ مارچ کو ہونے والے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے کامیاب دورے پر ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری جنرل متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان،جنرل سیکریٹری ریکٹ اور سیسی کے گورننگ بورڈ کے ممبر مختار حسین اعوان تھے۔ریٹائر ہونے والوں کو تحائف دیے گئے اور ای وی پی کا کامیاب دورے کو ممکن بنانے پر مینیوفیکچرنگ ڈائریکٹر جناب نوید ، مختار اعوان صاحب،پروڈکشن مینیجر شبلی شکیل صاحب اور دیگر افسران کو بھی تحائف پیش کئے گئے،پروگرام کے اختتام پر مختار حسین اعوان نے حاضرین سے مختصر خطاب کیا جس میں ملکی وبین الاقوامی صورت حال اور حالیہ فیصلوں کی بنیاد پر کاروبار کی بنتی اور بگڑتی صورتِ حال کا ایک جائزہ پیش کیا۔پروگرام کے اختتام پر ریفریشمنٹ سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔