ضلعی پولیس کی کامیاب اور دبنگ کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

ٹھٹھہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
9 گٹکا مٹیریل سپلائر، 5 منشیات فروش سمیت 14 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-

215 کلو گٹکا مٹیریل، 470 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 رکشہ، 1 کورولا کار اور 138 بیگز دیسی شراب برآمد
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (دہابیجی، گھارو، ٹھٹہ، کیٹی بندر، سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 9 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان اویس نیازی، حفیظ اللہ خاصخیلی، محمد حسن کیریو، مسمات نصیباں سمیجو، مسمات مھر النساء سمیجو، مسمات امینا سٹھیو، مسمات جنت خاصخیلی، مسمات مریم خاصخیلی، مسمات مھناز سمیجو اور 3 منشیات فروش ملزمان محمد عرس جوکھیو، علی حسن پنھور، ھاشم شورو، محمد علی بروہی، سلطان ملاح کو گرفتار کرلیا.
گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان کے قبضے سے 215 کلو گٹکا مٹیریل، 470 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 رکشہ، 1 کورولا کار اور منشیات فروش ملزمان کے قبضے سے 138 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے پولیس کی کامیاب کارروائیوں پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے