عوامی سیاست کا ہیرو جس نے کردیا ہر مخالف کو زیرو ۔


پہلے دن سے وہ فاتحانہ انداز میں اپنی سیاسی میراث کو لے کر آگے بڑھا ، عوام اس کے ساتھ نکلے اور اس نے ، چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرنے والے کو کان سے پکڑ کر باہر نکالا ۔

اب تک اس نے جو کہا وہ کر کے دکھایا ۔

یہ وہی تھا جس نے سب سے پہلے دنیا کو ایک شخص کے بارے میں بتایا کہ یہ سلیکٹ ہے اور پھر وہ سلیکٹ پوری دنیا کے سامنے خود بے نقاب ہوتا گیا


، یہاں تک کہ سلیکٹرز نے خود گواہی دے دی ، برملا اعتراف کرلیا ۔
یو ں عوامی سیاست کا ہیرو جیت گیا ۔اس نے ہر مخالف کو زیرو بنا دیا ۔

آج وہ اپنے نانا کی طرح وزیر خارجہ بن کر کیریر کے شروع دنوں میں قوم کی خدمت کے اس راستے پر گامزن ہو چکا ہے جہاں آگے چل کر اسے اپنے عظیم نانا عظیم والدہ کی طرح وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔

وہ جوان ہے بلند ہمت ہے اس کا جذبہ میں مثال ہے اس کے ساتھ عوام ہے وہ بھٹو ہے وہ جیالا ہے وہ با کمال ہے ۔ وہ صدر آصف زرداری اور بے نظیر کا لال ہے وہ بلاول ہے ۔
(Salik-Majeed-Karachi)
===============================