جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام ممتاز و معتبر شاعر رشید اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور ان کے دوسرے مجموعۀ کلام جاگتے منظر کی تقریب تعارف منگل 15 نومبر 2022ء کو جمعیت الفلاح ہال کراچی میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت ممتاز شاعر و ادیب، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار حیات صدیقی اور مہمان اعزازی حامد اسلام خان تھے۔ مقررین میں صدر جمعیت الفلاح قیصر خان، معروف شاعر خالد معین، سلمان صدیقی، حنیف عابد، سلیم فوز، رانا خالد محمود قیصر، اختر سعیدی اور معتمد عمومی جمعیت الفلاح قمر محمد خان شامل تھے۔ سید وزیر علی قادری نے

تلاوت قرأن حکیم سے تقریب کا أغاز کیا۔ ممتاز ومعروف شاعر نظر فاطمی نے ہدیۀ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور نظامت کے فرائض انجام دیۓ۔ اس موقع پر ممتاز شاعر محمد علی گوہر نے منظوم کلام پیش کیا- تقریب میں ممتاز و معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ان طارق جمیل بھولا والا، ڈاکٹر نثار احمد نثار، راشد عزیز، فرحت اللہ قریشی، اویس ادیب انصاری، فاروق عرشی، نفیس احمد خان، أفتاب احمد، زبیر طاہر، واجد انصاری، شجاع الزماں شاد، سید جاوید اسرار بخاری ایڈوکیٹ اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہے۔
====================