اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی اہم ملاقات میں کیا طے پایا ؟ سب نظریں گورنر کے اقدامات پر لگی ہوئی ہیں کیا وہ اسحاق ڈار کی توقعات پر پورا اتر پائیں گے ؟ مسائل اور رکاوٹیں کیا ہیں ؟ عوام کو بھی اعتماد میں لے لیں ۔

اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی اہم ملاقات میں کیا طے پایا ؟ سب نظریں گورنر کے اقدامات پر لگی ہوئی ہیں کیا وہ اسحاق ڈار کی توقعات پر پورا اتر پائیں گے ؟ مسائل اور رکاوٹیں کیا ہیں ؟ عوام کو بھی اعتماد میں لے لیں ۔
==========

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورمعاشی استحکام اور ترقی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کے ذریعے اقتصادی بحالی میں اسٹیٹ بینک کا ریگولیٹری کردار قابل تعریف ہے۔ گورنر نے پائیدار ترقی کے حصول کے لئے میکرو اکنامک پالیسی کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریف کیا۔
====================

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آسان کاروبار کیلئے جی ایس ٹی میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کے رائز پروگرام کی تکمیل کیلئے جی ایس ٹی پر تمام شراکت داروں میں اتفاق رائے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

==============

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سےلارڈ واجد خان کی قیادت میں برطانوی تاجروں کے وفد کی ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ممتاز تاجروں کے وفد نے لارڈ واجد خان کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے وفد کو ملک کی مجموعی معاشی صورت حال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹا جا رہا ہے۔وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
=====================