فلم’بلیک ایڈم‘کا امریکی باکس آفس پر راج

ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچر، فینٹیسی فلم’ بلیک ایڈم‘ ریلیز ہوتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر چھاگئی۔
فلم’ بلیک ایڈم‘ نےابتدائی تین دن میں 6کروڑ70لاکھ ڈالر یعنی 14ارب 63کروڑ روپے سے زیادہ کمالئے۔

فلم میں ڈوین جانسن کو ایک نئے انداز میں دکھایا گیا ہے، ان کے ساتھ ڈاکٹر فیٹ کے طور پر پیئرس بروسنن، اور ایلڈس ہوج کو ہاک مین کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم’ بلیک ایڈم‘ 21 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔