گوادر: تودہ گرنے سے بچہ جاں بحق، 4 افراد دب گئے

گوادر کے علاقے جیوانی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد اُس کے تلے دب گئے۔

ڈی سی گوادر کے مطابق پہاڑی تودے کے نیچے دبے ہوئے 4 افراد کو نکالنے کے لیے پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تودے تلے دبے تمام افراد کو نکالنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

انتظامیہ کے مطابق سمندری لہروں اور پہاڑ کے سبب ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

==========================

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران شہر سے دو خواتین سمیت 11 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مرنے والوں میں سے بیشتر کی شناخت نہ ہوسکی۔ لاشوں کو ایدھی سرد خانے اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حب ساکھران روڈ چیکو راغ کے قریب سے ایک فرد کی لاش برآمد ہوئی، اورنگی ٹاون لیاقت چوک کے قریب سے ایک ایک لاش برآمد کی گئی۔

حب چوکی گڈانی چوک اور بلدیہ 19 ڈی کے نزد ڈاکٹر اشفاق کلینک گلی نمبر 26 سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی، 55 سالہ شخص کی شناخت ہمایوں کے نام ہوئی ہے جس کے مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

برنس روڈ گوشت مارکیٹ کے قریب سے ایک 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، نارتھ ناظم آباد ٹی سی آفس نالے کے قریب سے بھی 70 سالہ خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سعدی ٹاون کے قریب نالے سے ایک خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر30 سے 35 سال ہے۔
https://www.aaj.tv/news/30303214/
======================