موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جاۓ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف


20 اکتوبر 2022

موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھی جاۓ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزارت توانائی نے وزیر اعظم کو موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد اور ایندھن کے تخمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موسم سرما میں بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھاۓ جائیں۔

وزیر اعظم نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے درآمدی ایندھن پر کم سے کم انحصار کیا جاۓ، اور مقامی وسائل کو استعمال کر کے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جاۓ۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر براۓ پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، معاونین خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔
=====================