وزیراطلاعات مریم اورنگزیب دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئیں وزیراطلاعات اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی


وزیراطلاعات مریم اورنگزیب دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئیں

وزیراطلاعات اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

مریم اورنگزیب ’اوآئی سی‘ کے وزرا اطلاعات کے بارھویں اجلاس میں شرکت کریں گی

اوآئی سی وزرا اطلاعات کی کانفرنس 21 سے 22 اکتوبر تک استنبول میں منعقد ہورہی ہے

اجلاس میں فیک نیوز، اسلاموفوبیا اور گمراہ کن پراپیگنڈے جیسے مسائل پر غور ہوگا

کانفرنس اسلامی ممالک کی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کے تدارک کی حکمت عملی تیار کرے گی

اجلاس کے موقع پر وزیراطلاعات دیگر ممالک کے ہم مناصب اور اعلی شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دورے کے دوران ترکیہ کے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر سے ملاقات کریں گی
=========================