شان مسعود کی سالگرہ پر شاداب اور حارث کی روایتی جنگ

ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تنگ کرنے کی روایتی جنگ ہوئی۔

قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں شان مسعود کی سالگرہ منائی تو یہاں بھی شاداب خان اور حارث رؤف کے درمیان کیک کھلانے پر ایک دوسرے کو تنگ کیا گیا۔

شان مسعود آج 33 برس کے ہوئے تو اس موقع پر شاداب خان نے برتھ ڈے بوائے کو کیک کھلاتے ہوئے تنگ کیا، جس کے بعد اس حوالے سے دونوں روایتی حریف شاداب اور حارث رؤف کے درمیان بھی مقابلہ ہوا۔

کوئی بازی نہ لے جائے اس سے بچنے کے لیے دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کیک کھایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شان مسعود کی سالگرہ پر کیک کاٹنے اور کھلاڑیوں کا خوشگوار موڈ میں ہنسی مذاق کرنے کی ویڈیو کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
اس دوران برتھ ڈے بوائے نے کیک کاٹا تو حارث رؤف نے انہیں مبارک باد کے طور پر کیک کھلانا چاہا۔

اس دوران جیسے ہی شاداب خان نے آگے بڑھ کر منہ کھولا تو حارث رؤف نے کیک خود ہی کھا لیا تھا۔

اس سے قبل بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے ماضی میں دو مرتبہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ کیک کھلاتے ہوئے مذاق کیا تھا۔