اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وقت آ گیا ہے، فخر زمان

پاکستانی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اب آسٹریلیا اور کرکٹ ورلڈ کپ کا وقت آ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر زمان نے لکھا کہ انگلینڈ میں ری ہیب میں تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ ری ہیب کے لیے میں بہترین لوگوں کے ساتھ رہا۔

فخر زمان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ میں ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فخر زمان کل شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل ہیں۔