سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا

،جس میں سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرحافظ شاہد لطیف،ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ڈاکٹرشہزادانور ودیگرعہدیداران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا

Jeeveypakistan.com

۔ڈی جی پی ہوٹا ڈاکٹرشہزادانورنے اجلاس کے دوران سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ کو کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو مکمل فعال بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایکٹ2022 کی منظوری کیلئے مسودہ جلدصوبائی کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے متعلقہ افسران کو پرپوزل تیارکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے 200سے زائدڈونرزکو اعضاء عطیہ کرنے کیلئے رجسٹرکرلیاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے کہاکہ پی ہوٹا انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث 40کیسزکی پیروی کررہی ہے۔پی ہوٹا راولپنڈی،ملتان اور فیصل آبادکے سب آفسزکے ذریعے خدمات سرانجام دی رہی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو آگاہی مہم کے آغازکی ہدایت کردی گئی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو ویجی لینس ونگ کومکمل فعال بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ نے مزیدکہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایکٹ2022 کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ترتیب دیاگیاہے۔عوام کسی قسم کی بھی معلومات حاصل کرنے کیلئے پی ہوٹا کی ہیلپ لائن نمبر1109پررابطہ کرسکتے ہیں۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی انسانی اعضاء کی پیوندکاری کیلئے رجسٹرڈ سرکاری ونجی ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کررہی ہے۔پی ہوٹا کے دفترکی عمارت کی جگہ کیلئے ایل ڈی اے سے استدعاکی جائے گی۔