پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جواد اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان نے مشترکہ طور پر ’پنجاب پاکستان کی ثقافت‘ کے عنوان سے ویب سائٹ لانچ کر دی۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے گرینڈ ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجابی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو بحال کرنے کے لیے سیمینار اور نمائش شامل تھی۔ ویب سائٹ اس کی پری لانچ اور لانچ مہم ایم ایف اے کے دو ڈیزائنرز عمائمہ محسن اوحمنہ قیس کا تھیسسزپروجیکٹ تھا جسے ڈاکٹر سارہ عمر کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ تقریب میں انجم قریشی، عائشہ اسلم، ڈاکٹر اعجاز انور، ڈاکٹر اثناء مبشرہ، ڈاکٹر ناصر عباس بلوچ، ہما صفدر، ڈاکٹر سعادت علی ثاقب اور اسرار چشتی سمیت نامور پنجابی اسکالرز نے پنجابی ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ دیگر طبقات نے پنجابی ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ نمائش کے تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد فنکاروں، ٹیکسٹائل ڈیزائنرز، خطاطوں، کمہاروں اور کاریگروں کے کام کی نمائش کی گئی۔ نمائش کا افتتاح لاہور میوزیم کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سیف الرحمان ڈار نے کیا جبکہ اسے سنو ٹی وی نے سپانسر کیا۔ بعد ازاں معززمہمانوں کو سووینئرز پیش کئے گئے۔
Load/Hide Comments