صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی جاب فیئر “Career Connect 2022” ایکسپو سینٹر کراچی میں شرکت


کراچی 27 ستمبر ۔ صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ مالی وسائل کے حساب سے چئلینجز کے باوجود ہیک سندھ کی گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیز کی ریٹنگ کو بہتر کرنے لے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے نظام کو بھی بہتر کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج کراچی ایکسپوسینٹر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے زیر اہتمام جاب فیئر “Career Connect 2022” کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی،

اس موقع پر چیئرمین ہیک سندھ ڈاکٹر طارق رفی، سیکریٹری ہیک سندھ معین الدین صدیقی، مختلف یونیورسٹی سربراہان، کراچی چیمبر آف کامرس کے میمبران، مختلف کمپنیز کے سربراہان اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ جاب فیئر “Career Connect 2022” میں 200 کے قریب کمپنیز نے اپنے اسٹالز لگائے، ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے “Career Connect 2022” کا مقصد یونیورسٹیز اور طلبہ و طالبات کے لیے نوکریوں کے حصول کے لیے مختلف مواقعوں تک رسائی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے جاب فیئرز پرائیویٹ یونیورسٹیز میں منعقد ہوتے رہتے ہیں، آج ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ نے جاب فیئر منعقد کر کے پبلک سینٹرز یونیورسٹیز کے شاگردوں کے لیے بھی

ایک بہتر موقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، کمپنیز اور نوکریوں کی تلاش والوں کو آپس میں ملانا کے لیے ہیک سندھ کا یہ قدم قابل تعریف ہے۔ صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا رواں سال مالی وسائل کے حساب سے چئلینجز کے باوجود ہیک سندھ کی گرانٹ میں اضافہ کیا گیا، صوبائی حکومت نے بہتر تعلیم کے ساتھ بہتر نوکریاں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، یونیورسٹیز کی ریٹنگ کو بہتر بنانے کے کیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے نظام کو اپڈیٹ کیا کیا ہے، چیئرمین ہیک سندھ ڈاکٹر طارق رفی نے اس موقع پر کہا کہ آج ہونے والے اس جاب فیئر سے قریب 3 ہزار امیدواروں مختلف کمپنیز میں نوکریاں حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔ ایک روزہ کریئر کنیکٹ 2022 جاب فیئر میں کراچی کے مختلف یونیورسیٹیز بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت اور اپنی سی ویز بھی جمع کروائیں۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1002۔۔ایس ایم
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون :99204401
===================================