استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں، کامران اکمل کا شعیب ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل

شعیب ملک کی جانب سے ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر کیے گئے ٹوئٹ پر کامران اکمل نے ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ استاد جی، اتنے صاف گو نہ ہوں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹیم کا نام لیے بغیر تنقید کی۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہم کب دوستی، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللّٰہ ہمیشہ ایماندار کی مدد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشین چیمپئن بن گیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی 147 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی،محمد رضوان اور افتخار احمد کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔