آج ہم پاکستان کی جیت کا جشن منائیں گے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی جیت کا جشن منائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی سری لنکا سے فائٹ نظر نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انشا اللّٰہ ہم پاکستان کی جیت کا جشن منائیں گے۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک میچ اچھے سے ہانک کانگ سے جیتے، کل کوئی کھلاڑی اچھا نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ بہت مضبوط ہے، بیٹنگ میں ڈر لگ رہا ہے۔