خاتون کو ہراساں ,بلیک میل اور بھتہ خوری کرنے میں ملوث محمد شعیب گرفتار


کراچی- ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم محمد شعیب کو گرفتار کر لیا، ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر/ویڈیوز وائرل کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم شکایت کنندہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے رقم بھی وصول کرتا رہا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل گیلری میں شکایت کنندہ کی غیر اخلاقی تصاویر،ویڈیوز موجود پائی گئی، ملزم کے واٹس ایپ نمبر سے تصاویر،ویڈیوز سے متعلق دھمکی آمیز پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے، سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم محمد شعیب کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
https://e.jang.com.pk/detail/225621
===================================================

ڈیفنس میں نجی بینک کے لاکر میں رکھے زیورات چوری کا مقدمہ درج

کراچی – ڈیفنس خیابان شہباز میں واقع نجی بینک کے لاکر سے دو کلو گرام طلائی زیورات گم ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ روز لاکر مالک انوار الحق بینک گیا اور لاکر چیک کیا تو وہاں ایک خالی تھیلا موجود تھا اور زیورات غائب تھے،مقدمہ میں چوری اور امانت میں خیانت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
=====================================

خاتون نے مبینہ خود کشی کرلی ، خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی – شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر چار غوث پاک روڈ کے قریب گراؤنڈ سے عائشہ بی بی کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفیہ چھ عرصہ قبل منظور کالونی سے یہاں آئی تھی ،موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزیید صورتحال واضح ہوگی، ملیر میمن گوٹھ پاپڑ محلے کے قریب دکان سے 66 سالہ محمد سعید کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ متوفی کی موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے، لیاری غریب شاہ روڈ نعمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے، احسن آباد میں گھر سے 35 سالہ خورشید بیگم کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفیہ کے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ متوفیہ نے مبینہ خودکشی کی ہے تاہم اسکے بھائی کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے اور واقعہ میں اسکا شوہر اور سسرال والے ملوث ہیں،پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔
https://e.jang.com.pk/detail/225618
===========================================