أج ڈیفنس ریزیڈنٹس کمیٹی کے ایک وفد نے ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

أج ڈیفنس ریزیڈنٹس کمیٹی کے ایک وفد نے ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈیفنس ریزیڈنٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد احمد شمسی۔واٸس أف ڈیفنس کے اصغر موراوالا۔واٸس چیرمین کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نجیب ولی۔ڈیفنس سوشل ویلفیر کے صدر موٸز شاہ۔ صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن شاہیر اصغر قریشی۔میڈم رخسانہ عقیل موجود تھیں۔

وفد نے ڈیفنس میں بڑھتے ہوۓ جراٸم اور اس کے سد باب۔ کمرشل ایریاز میں کچرا چننے والوں کے سیف ہاوسز۔ پولیس کی جانب سے موثر اسنیپ چیکنگ۔خواجہ سراوں اور کال گرلز کی بڑھتی ہوٸ فحاشی
کے سدباب کے لۓ کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا اور تھانوں کو زیادہ موثر کاراواٸیاں کرنے کی درخواست کی وفد نے اس سلسلے میں کاراواٸیاں مستقل بنیادوں پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تحریری یاداشت بھی پیش کی۔
ایس ایس پی صاحب نے اپنے ہر ممکن تعاون کاہقین دلایا اور أٸندہ میٹنگ میں تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی شرکت یقینی بنانے کی یقین دھانی کراٸ اس کے علاوہ ڈی ایچ اے ویجلنس۔کنٹونمٹ بورڈ کلفٹن۔پولیس اور کمیونٹی کی مشترکہ میٹنگ کرکے ان مساٸل کا سدباب کرنے کا عزم دہرایا۔

محمد احمد شمسی
صدر ڈیفنس ریزیڈنٹس ویلفیر ایسوسی ایشن۔
صدر پولیس پبلک سوشل ویلفیر أرگناٸزیشن۔
جنرل سیکٹری أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن۔