بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات

وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا معیشت کے حوالے سے منقعدہ کانفرنس میں اظہار خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے آج اسلام میں معیشت کے حوالے سےمنقعدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات پر زوردینے کی ضرورت ہے۔مضبوط معیشت کسی بھی قوم کے لیے طاقت کا ذریعہ ہوتی ہے اور سب کو ملکرملک کی معیشت کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ کمزور معیشت غریب لوگوں کی زندگی پر منفی اثر ڈالتی ہے، ہمیں ہنرمند ورک فورس کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کرنا ہوگا

اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کانفرنس


میں خطاب میں کہاکہ خواتین معیشت کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں اور غریب گھرانوں کو امداد پہنچانا ہمارا بنیادی مقصد ہے،


حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتی ہے، جبکہ پیداوار بڑھانےکیلئے زراعت کے شعبے پر توجہ دینی ہوگی،

=======================================