گرفتار ملزم افغانی اور پاکستانی پاسپورٹ کا حامل بتایا جاتا ہے جس نے شیعہ فرقے سے تعکق رکھنے والے مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر الباکرکی

میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ہولناک وارداتوں میں ملوث ملزم کو امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ہے

ملزم افغانی اور پاکستانی پاسپورٹ کا حامل بتایا جاتا ہے جس نے شیعہ فرقے سے تعکق رکھنے والے مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا


گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تین مسلمان باشندوں کو گھات لگاکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا

ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی تحقیقات سے گہری آگاہی رکھنے والے ایک معتبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے حکام جلد ہی جاری کردیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام محمد سید بتایا جاتا ہے اور وہ پاکستانی پاسپورٹ پر 7 سال قبل امریکہ آیا تھا


ذرائع کے مطابق ملزم کی بیٹی نے شیعہ فرقے سے تعکق رکھنے والے ایک نوجوان سے نکاح کرلیا تھا جس پر ملزم نے چراغ پا ہوکر انتقاما شعیہ فرقے سے تعکق رکھنے والے مسلمان امریکنز کو چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا
ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں ملزم نے جن تین افراد کو گھات لگاکر موت کے گھاٹ اتارا وہ سب اہل تشیع فرقے سے تعکق رکھتے تھے


ذرائع کا کہنا ہے ملزم کے دو بیٹے بھی ہیں اور وہ وارداتوں کے بعد فرار ہوکر رپوشی کیلے ریاست ٹیکساس کی طرف سفر کر رہا تھا
ملزم کی عمر 51 برس بتائی گئی ہے

ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں میں دو پاکستانی اور ایک افغانی باشندہ شامل تھا جبکہ ہفتے کے روز قتل ہونے والے 20 سالہ تیسرے شخص کی شناخت 25 سالہُ نعیم حسین کے نام سے ہوگئی تھی

مقتولُ نعیم حسین افغانی شہری بتایا جاتا ہے جو پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد سے امریکہ آیا تھا جہاں اس کے اہل خانہ مقیم ہیں
Report-K-j-USA
===================================