سجاول: ضلع بھرمیں بدامنی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے دڑو میں جمیعت علمائے اسلام کی اپیل پر شہرمیں دکانیں بندکرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی

سجاول: ضلع بھرمیں بدامنی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے دڑو میں جمیعت علمائے اسلام کی اپیل پر شہرمیں دکانیں بندکرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں نے شرکت کی اور فوری طورپر بدامنی کی روک تھام کرکے مسروقہ سامان کی واپسی کا مطالبہ کیاگیا، ادھر میرپوربٹھورو میں اقلیتی برادری کا بدامنی کے خلاف احتجاج جاری جبکہ چوہڑجمالی میں محمدی مسجد سے موٹرسائیکلیں چوری ہونے پر جے یوآئی نے احتجاج کا اعلان کیاہے ، ادھر سجاول میں مختلف واردتوں پر مختلف تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے فوری طورپر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی اور مسروقہ سامان واپسی کا مطالبہ کیاہے ،
============================


سجاول:سجاول میں آبپاشی کالونی کے قریب نیودبئی پیٹرول پمپ پر نوجوان مینجرکی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ، گذشتہ رات پیٹرول پمپ کے میٹنگ ھال میں نوجوان مینجر صدق رسول شیخ کی صوفے پر بیٹھے گولی لگی لاش برآمد ہوئی جبکہ قریب ہی چوکیدار کا رپیٹر پڑاملا، اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکراسپتال منتقل کیاجہاں پر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی ، اس واقعے کے متعلق خودکشی یا قتل کی متضاد آراء گردش کررہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف سوالات اٹھاکرقتل کا شبہ ظاہر کیاجارہاہے نوجوان کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ ان کے والد پی ٹی سی ایل ایکسچنج انچارج رسول بخش کاکا شیخ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
==============================