گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کی گلہ کٹی نعش جمڑاو کینال سے ملی ہے، تعلقہ تھانے کی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کیا،

میرپورخاص == تحسین احمد خان === گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کی گلہ کٹی نعش جمڑاو کینال سے ملی ہے، تعلقہ تھانے کی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کیا، نوجوان کے قتل کی خبر ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ورثا نے کھپرو چوک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاج کیا


تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے پاک کالونی کا رہائشی 16 سالہ نوجوان حمزہ ولد محمد صدیق جو کہ گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا جس کی گلہ کٹی نعش 78موری کے مقام پر جمڑاؤ کینال سے ملی ہے تعلقہ تھانے کی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا نوجوان کے قتل کی خبر ملنے پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا اہلخانہ کے مطابق نوجوان حمزہ رات گھر سے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا جبکہ اس کا موبائل نمبر بھی بند جارہا تھا مقتول حمزہ کے ورثا نے قتل کے واقعے کے خلاف کھپرو چوک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاج کیا جس کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ٭٭
======================================