یوم آزادی کراچی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کمشنر کراچی نے کردیا ۔

کمشنر کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پلاٹینم جوبلی یوم آزادی پاکستان فیسٹیول کا افتتاح کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ایک رنگارنگ تقریب میں عیدگاہ میدان ناظم آباد کراچی انٹر ڈسٹرکٹ t20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر اعلیٰ سول و فوجی افسران کے علاوہ کھلیوں کی نامور شخصیات بھی موجود تھیں ، اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کا پلاٹینم جوبلی یوم آزادی سال دھوم دھام سے منائے گے جس میں مختلف کھیلوں اور دیگر شعبوں کے مقابلے اس فیسٹول کا حصہ ہونگے اور اس فیسٹول میں کئی کھیل اور دیگر مقابلے شامل ہیں جس کا افتتاح 28 اگست کو ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ہم الله تعالیٰ کے شکر گذار ہیں کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ملک میں پیدا کیا اور اپنے قائدین اور اکابرین کی تعلیمات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینی ہے ، انہوں نے کھلاڑیوں اور تقریب کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی بقا سلامتی اور یکجہتی کے لئے ایک قوم بن کر کام کریں ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ دنیا کے کھیل میں پاکستان کا سرسبز ہلالی پرچم کی بلندی کے لئے ہر قسم کی کوشش کریں اور پاکستان کو ہر کھیل میں چیمپئن بنائے ، قبل ازیں فیسٹول کے کوآرڈینٹر غلام محمد خان نے خطبہ استقبالیہ کہ کلمات ادا کئے اور تفصیل کے ساتھ فیسٹول کی رپورٹ پیش کی جبکہ پاکستان آرمی کے نمائندے میجر سید محسن علی نے پاکستان آرمی کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔