دعوت اسلامی نے ایف جی آ ر ایف کے تعاون سے میرپور خاص ڈویژن میں بھی پورے پاکستان کی طرح شجرکاری مہم کا سلسلہ شروع کر دیا

دعوت اسلامی نے ایف جی آ ر ایف کے تعاون سے میرپور خاص ڈویژن میں بھی پورے پاکستان کی طرح شجرکاری مہم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس شجرکاری مہم کا آ غاز ایڈیشنل کمشنر علی نواز بھوت نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کے ساتھ مھمان خاص کی حیثیت سے گلستان بلدیہ پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مھم کا افتتاح کیا دعوت اسلامی کے ذمیداران کے ساتھ ساتھ چیف میونسپل آفیسر منصور حسین ابڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان، سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور صحافی حضرات نے بھی شرکت کر کے شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ملایا جب کے شروع ہونے والی شجر کاری مہم 1 اگست 2022 سے 2 ستمبر 2022 تک جاری رہے گی مھم کے دوران میرپورخاص میں 3 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے جن کے لیئے جگہیں بھی منتجب کی گئی ہیں شجر کاری سے قبل ایک پر وقار تقریب بھی منعقد کی گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے موجودہ حالات میں شجر کاری بہت ضروری ہے شجر کاری سے ہی ہم اپنے علائقے کو آلودگی سے پاک کر کے ماحول کو بھتر بنا سکتے ہیں جب کے ہمارا دین ہمیں ایک دوسرے کے مدد کرنے، اچھائی کی طرف آنے اور ہمیں برائیوں سے روکنے کی ہدایت کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کے دعوت اسلامی غیر سیاسی تنظیم ہے وہ دینی کے کام کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے دعوت اسلامی بودے لگانے سے اس کے درخت بننے تک اس کی دیکھ بھی کرتی ہے دعوت اسلامی کا نعرہ ہے پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے