بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلے، 33 سالہ پاکستانی جج منتخب

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر ارمغان مقیم کو مالدیپ میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے لیے بطور جج منتخب کر لیا گیا۔

ارمغان مقیم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میری برسوں کی محنت آج پھل لے آئی ہے، مجھے جمہوریہ مالدیپ میں منعقد ہونے والی 54 ویں ایشیائی باڈی بلڈنگ اور فزیک لسپورٹس چیمپئن شپ 2022ء میں انٹرنیشنل ٹیسٹ جج مقرر کیا گیا تھا اور میں آئندہ 13 ویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں بطور جج فرائض انجام دوں گا۔
اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ اپنی قوم کے لیے اس عظیم اعزاز کی وجہ اور اپنے ملک کا فخر بننا، میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ تھا۔

ارمغان مقیم نے اپنی اس کامیابی پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری حوصلہ افزائی کرنے اور بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔