داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے بیچلر پروگرامز میں داخلوں کا اعلان

24 جولائی ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بیچلر ڈگری پروگرامز بیچلر آف انجینئرنگ ، بیچلر آف آرکیٹ کچر اور بیچلر آف سائنس سال برائے 2022-23ء(بیچ 2022ء فال ) میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے جس کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔ بیچلر آف انجینئرنگ میں کیمیکل ، کمپیوٹر سسٹم ، الیکٹرونک ، انرجی اینڈ انوائرمنٹ ، میٹلرجی اینڈ میٹریلز ، انڈسٹریل اینڈ مینجمنٹ ، پٹرولیم اینڈ گیس اور


ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ کے شعبے، بیچلر آف آرکیٹ کچر میں آرکیٹ کچر اینڈ پلاننگ ، بیچلر آف سائنس میں کمپیوٹر سائنس (صبح) ، کمپیوٹر سائنس (شام) ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، سائبر سیکورٹی ، بزنس انفارمیشن سسٹم ، انوائرمنٹل سائنس ، کیمسٹری اور ریاضی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر غلام اللہ میتلو کے اعلامیے کے مطابق داؤد یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف کی


رجسٹریشن کے بعد سندھ بینک کی مخصوص برانچوں میں ادا شدہ چالان پر ایڈمیشن فارم کوڈ حاصل کریں پھر اپنا داخلہ فارم آن لائن بھر سکتے ہیں۔ پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10؍ اگست 2022ء مقرر کی گئی ہے ۔

=======================================