لاہور( ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب خواب میں بھی آصف علی زرداری نظر آتے ہیں جس دن سے آصف علی زرداری نے ان کو ایک کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں حکومت سے نکال باہر کیا ہے تو اس دن سے ہی عمران خان کو زرداری فوبیا ہو گیا ہے آصف علی زرداری سیاست کے بے تاج بادشاہ اور آج کے سیاست دانوں کے امام ہیں عمران خان جیسے جھوٹے ,مکار اور یوٹرن کے ماسٹر لوگ آصف علی زرداری کا مقابلہ نہیں کر سکتے عمران خان کی جس دن سے زرداری صاحب نے حکومت گرای ہے تو اس دن سے ہی وہ پورا پاگل ہو چکا ہے۔
لاہور( ) پیپلز پارٹی این اے 69کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے سے پہلے آدھا پاگل تھا مگر جس دن سے اس کی حکومت ختم ہوئی ہے تو تب سے ہی وہ پورا پاگل ہو چکا ہے ہم اس پاگل کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری لیڈر شپ کے خلاف بکواس کرنا بند کردے وگرنہ جیالوں کو زبان کو لگام ڈالنا اچھی طرح سے آتی ہے عمران خان جن کا لاڈلہ ہے ان کے خلاف شوق سے بات کریں مگر ہم اس کو اپنی قیادت کے خلاف زبان استعمال کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دیں گے۔
لاہور( ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یہ سمجھتا ہے کہ چونکہ وہ کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے اس لیے اس پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا تو یہ اس کی خوش فہمی ہے جیالوں نے تو کسی آمر کے سامنے کبھی سر جھکایا یہ تو پھر ایک چھوٹا سا اور ایک معمولی سا ایک سول آمر بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے وہ اپنی حد میں رہے وگرنہ ہم بھی ان کے خلاف احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی ذمے داری عمران خان پر عاید ہوگی۔
لاہور( ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے قائد و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف لبرٹی میں کیئے گئے احتجاجی مظاہرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی یہ پہلے دن سے کوشش ہے کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جایا جائے مگر اس کو ناکامی ہو گی ،انہوں نے کی پاکستان میں جمہوریت کے لئے قربانیوں اور خدمات پر آصف علی زرداری کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہ آج اگر پاکستان میں جمہوریت رواں دواں ہے تواس کا سہرا انہی کے سر پر ہے ہم ایسے ہی نہیں اک زرداری سب پہ بھاری کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں ۔
===========================================