قصور شہر اور ملحقہ علاقوں سے بہت سی انتہائی اہم خبریں۔


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور شہر قصور اور ملحقہ علاقوں میں واپڈ کے درجنوں ٹرانسفارمرز خراب اور بجلی سپلائی کی مین لائنیں جگہ جگہ سے بار بار ٹوٹنے سے شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔ وقت پر مرمت نا ھونے سے کئی علاقوں کی بجلی بارہ بارہ گھنٹے بند رہنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ قصور شہر اور گردونواح نواح میں واپڈا ملازمین کی مبینہ نا اہلی اور غفلت سے شہر میں درجنوں ٹرانسفارمرز خراب رہنے اور ٹرانسمیشن لائینیں بھی جگہ جگہ سے ٹوٹنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے شہر میں اکثر علاقے بارہ بارہ گھنٹے اور دو دو دن بجلی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رہنے سے صارفین کی زندگیاں عذاب بن گئیں جبکہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ھو کر رہ گئیں۔ شہریوں ڈاکٹرلیاقت علی، ملک اشرف, حسنین شاہ, چوہدری رمضان جانی کمبوہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کردیا جاتا بل سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ہے مگر اس کے باوجود سروس کا یہ حال ہے کی بارہ گھنٹوں سے زیادہ ٹائم گزر چکا ہے اور بجلی بند ہے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مریضوں کا برا حال ہے مگر تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی اگر یہی حال رہا تو عوام واپڈا ہاؤس کا گھراؤ کریں گے جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا بجلی کے مسئلوں کو جنگی بنیادوں پر حل کیاجائے ورنہ کاروباری اور مزدور طبقہ دونوں ڈوب جائیں گے جس سے ملکی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔
==================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں پروفیسرحاجی محمدڈوگر امیدوار ایم این اے حلقہ 132, سردارمحمداحسان ڈوگر صدر انجمن تاجران کھڈیاں کی میڈیا سے گفتگو, پروفیسرحاجی محمدڈوگر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے امپورٹڈ حکومت اور پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا۔ پوری حکومتی مشینری اور دھاندلی کے باوجود عوام کی آواز کو نہیں دبایا جا سکا، ذمہ داران اور ادارے نوشہ دیوار کو پڑھ لیں۔ سردارمحمداحسان ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے والی13جماعتوں، حکومتی مشینری اور نیوٹرلز سمیت بیرونی طاقتوں کو عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے بدترین شکست دی ہے اورفیصلہ سنادیا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کرتے، آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر فنانس سیکرٹری قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری محمودالہی چشتی سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے والی13جماعتوں، حکومتی مشینری اور نیوٹرلز سمیت بیرونی طاقتوں کو عوام کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے بدترین شکست دی ہے اورفیصلہ سنادیا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کرتے، آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔الیکشن کے نتائج کو منظور کرنا مسلم لیگ ن کی مجبوری ہے کیونکہ انہوں نے دھاندلی سمیت ہر غیر قانونی حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا مگر وہ پاکستان کی باشعور عوام کی طاقت کو شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے قائد عمران خان کی قیادت اور ان کے بیانیے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے عوام کو شعور اور ان کو حقیقی آزادی کا راستہ دکھایا ہے اور عوام ان کے حقیقی آزادی کے سپاہی بن چکے ہیں۔ اس جنون اور جذبے کو ہرانا دنیا کی کسی طاقت کے بس کی بات نہیں ہے۔ اب فوری طور پر صاف شفاف الیکشن ہی ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہیں۔ ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی عمران خان دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہو جانا چاہئے مگر افسوس کہ اخلاقیات کا پرچار کرنیوالی مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست میں اخلاقیات کوکبھی ترجیح نہیں دی اور یہ ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ 22 تاریخ کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا نامزد کردہ وزیراعلیٰ آئے گا اور دوبارہ پنجاب ایک مرتبہ پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پوری طاقت لگا کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنوانے کی کوششیں کرنے والوں کو اب اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا۔ اب تحریک انصاف عوام کی طاقت سے امپورٹڈ وزیراعظم کو بھی گھر بھیجے گی، ان کو چاہئے کہ فوری طور پر مستعفی ہوں اورفوری نئے انتخابات کا اعلان کریں۔
=============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان تحریک انصاف کے چیٸرمین عمران خان نے مختلف شعبوں کیلٸے اپنے فوکل پرسن کا انتحاب کر دیا ۔قصور سے امیدوار براۓ صوباٸی اسمبلی Pp-176 قیصر ایوب شیخ کو اسپیشل کوارڈینٹٹر براۓ تاجران مقرر کر دیا گیا ۔شہر قصور کی سیاسی و سماجی صحافی وکلإ برادری نے قیصر ایوب شیخ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .اس موقع پر قیصر ایوب شیخ نے میڈیا نماٸندگان سے گفتگو کرتےہوۓ کہا کہ اپنے قاٸد چیٸرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اپنی اعلٰی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔17 جولاٸی کو عوام نے ثابت کیا کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور جھوٹ امپورٹڈ کو منہ کی کھانا پڑتی ہے ۔اپنے قاٸد اور اپنی اعلٰی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو شعور اور ان کو حقیقی آزادی کا راستہ دکھا یا ہے اور عوام ان کے حقیقی آزادی کے سپاہی بن چکے ہیں۔ اس جنون اور جذبے کو ہرانا دنیا کی کسی طاقت کے بس کی بات نہیں ہے اور اسی طرح فتح حق کی ہوٸی۔
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان تحریک انصاف کے چیٸرمین عمران خان نے مختلف شعبوں کیلٸے اپنے فوکل پرسن کا انتحاب کر دیا ۔قصور سے امیدوار براۓ صوباٸی اسمبلی Pp-176 قیصر ایوب شیخ کو اسپیشل کوارڈینٹٹر براۓ تاجران مقرر کر دیا گیا ۔شہر قصور کی سیاسی و سماجی صحافی وکلإ برادری نے قیصر ایوب شیخ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا .اس موقع پر قیصر ایوب شیخ نے میڈیا نماٸندگان سے گفتگو کرتےہوۓ کہا کہ اپنے قاٸد چیٸرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اپنی اعلٰی قیادت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔17 جولاٸی کو عوام نے ثابت کیا کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور جھوٹ امپورٹڈ کو منہ کی کھانا پڑتی ہے ۔اپنے قاٸد اور اپنی اعلٰی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو شعور اور ان کو حقیقی آزادی کا راستہ دکھا یا ہے اور عوام ان کے حقیقی آزادی کے سپاہی بن چکے ہیں۔ اس جنون اور جذبے کو ہرانا دنیا کی کسی طاقت کے بس کی بات نہیں ہے اور اسی طرح فتح حق کی ہوٸی۔
============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور دودھ فروشوں کی اجارہ داری ،دودھ فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کردیے پاوڈر رسے تیار کردہ دودھ130روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ناقص دودھ سے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے قصور شھر اور گردونواح کے دیہاتوں سے دودھ خرید کرلانے والے گوالوں نے دودھ میں پانی ملانے کی بجائے پانی میں دودھ ملا کر پاوڈر مکس کرکے شہریوں کو سپلائی کرنے کا دھندہ شروع کررکھا ہے جو دودھ دیہات سے خرید کرتے ہیں اس کو ڈیری فارم پر مشینوں کے ذریعے کریم نکلواکر باقی ماندہ دودھ میں پاوڈر مکس کرکے130روپے فی کلو کے حساب سے دودھ فروخت کرنے کا دھندہ شروع کررکھاہے جبکہ اکثر دکاندار جانوروں کا دودھ فروخت کرنے کی بجائے پائوڈ ر سے دودھ بناکر دکانداروں کو سپلائی کرتے ہیں دکاندار گاہکوں کو 130روپے فی کلو کے حساب سے لوٹاجارہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی جبکہ دودھ فروشی کے چلر اور ڈیر ی فارم مالکان اور ہول سیل دودھ فروخت کرنے والوں کو ناقص اور غیر معیاری دودھ اپنی من مرضی کے ریٹس پر فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے شہری دودھ کے نام پر پائوڈ ر استعمال کرنے سے شہری موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر قصور ، فوڈ اتھارٹی ،محکمہ صحت ، سے عوام کے جان مال سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دودھ کا سرکاری ریٹ مقررکرکے عملدرآمدکروانیکی اپیل کی ہے.
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیم کا کوٹ رادھاکشن میں غیر معیاری کیچپ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ‘450کلو گرام غیر معیاری کیچپ موقع پر تلف کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور راؤ عبدالرحمن کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ رادھاکشن میں غیر معیاری کیچپ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارکر 450کلو گرام غیر معیاری کیچپ کو موقع پر تلف کر دیا اور مالک کیخلاف تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ کیچپ کو گاڑھا اور میٹھا بنانے کیلئے ناقص اشیاء استعمال کی جارہی تھیں۔ کھانے پینے کی ناقص اشیاء تیار کرنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملاوٹ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات مصروف عمل ہے۔
===================================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور نواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیال کلا ں کا رہائشی محمد طالب کسی کام کی غرض سے کھڈیاں آرہا تھا جب وہ ڈھولن پل کے قریب پہنچا تو دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے بارہ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لی۔ مصطفی آباد کا رہائشی عثمان عاشق قصور سے مویشی خرید کر واپس اپنے گھر موٹر سائیکل پر اپنے کزن کے ہمراہ جا رہا تھا کہ جب وہ پکی حویلی تھانہ مصطفی آباد کے قریب پہنچا تو تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے 73 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔
=========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نفیس کالونی قصور میں 65 سالہ جعلی عامل دم کرنے کے بہانے 19 سالہ لڑکی لیکر رفو چکر ،نکاح کر کے وڈیو پولیس اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔نفیس کالونی قصور کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس تھانہ اے دویژن میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنے گھریلو مسائل کے حل کے لیے ریلوے کوارٹر ز قصور میں رہائش پذیر عامل آفتاب شاہ کے پاس اپنی 19 سالہ بیٹی فاخرہ بی بی کو دم کروانے کے لیے جاتی تھی گزشتہ روز عامل آفتاب شاہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ان کے گھر میں آیا اس دوران اس نے اس کی بیٹی فاخرہ بی بی کے ذریعے کسی کھانے والی چیز میں نشے والی گولیاں ملا دی تھیں جس کی وجہ سے گھر کے تمام افراد سو گئے تو جعلی عامل آفتاب شاہ نے اس کی بیٹی فاخرہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا جب گھر کے افراد صبح نو بجے کے قریب اٹھے تو گھر سے فاخرہ کے علاوہ تین تولہ سونا پچا س ہزار روپے کی نقدی، موبائل فون بھی غائب تھاپولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور نے خاتون کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
==============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اورنواح میں دو مختلف واقعات میں دو جواں سالہ لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔مہالم کلاں کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ میں اطلا ع دی ہے کہ اس کی بہن روبینہ بی بی کو حویلی گٹھیانوالہ راجہ جنگ کا رہائشی ناصر گھر سے زبردستی اغواء کر کے لے گیا ہے۔ تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ دوؤ کے کلاں کے رہائشی منظور احمد نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ملزمان اکرم وغیرہ نے مبینہ طور پر اس کی پندرہ سالہ بیٹی سعدیہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گئے ہیں اور جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، دو تولہ طلائی زیورات اور قیمتی پار چاجات چوری کرکے لے گئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔
===============================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصوردریارے ستلج کے ذریعے بھارتی شراب پاکستان سمگل کرنے کی کوشش پنجاب رینجرز نے ناکام بنا دی۔ ۔تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ ولے ولاکے نزدیک دریارے ستلج میں ایک ٹیوب تیرتی ہوئی آرہی تھی جس کو شک گزرنے پر پنجاب رینجرز کے معمول کے گشت پر مامور دستے نے قبضہ میں لے کر چیک کیا تو اس میں مختلف برانڈ ز کی 80 لیٹر انڈ ین شراب برآمد ہوئی پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
===============================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی ٹیم کا کوٹ رادھاکشن میں غیر معیاری کیچپ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ‘450کلو گرام غیر معیاری کیچپ موقع پر تلف کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور راؤ عبدالرحمن کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوٹ رادھاکشن میں غیر معیاری کیچپ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارکر 450کلو گرام غیر معیاری کیچپ کو موقع پر تلف کر دیا اور مالک کیخلاف تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ کیچپ کو گاڑھا اور میٹھا بنانے کیلئے ناقص اشیاء استعمال کی جارہی تھیں۔ کھانے پینے کی ناقص اشیاء تیار کرنے والوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملاوٹ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات مصروف عمل ہے۔
===================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ضمنی الیکشن میں عوام نے امپورٹڈ حکومت اورپاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا۔ پوری حکومتی مشینری اور دھاندلی کے باوجود عوام کی آواز کو نہیں دبایا جا سکا،ذمہ داران اور ادارے نوشہ دیوار کو پڑھ لیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری سٹی قصور حاجی خالد زیب کمبوہ نے پی ٹی آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر نکالی گئی ریلی کے دوران صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے والی13جماعتوں، حکومتی مشینری اور نیوٹرلز سمیت بیرونی طاقتوں کو عوام کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے بدترین شکست دی ہے اورفیصلہ سنادیا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کرتے، آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔الیکشن کے نتائج کو منظور کرنا مسلم لیگ ن کی مجبوری ہے کیونکہ انہوں نے دھاندلی سمیت ہر غیر قانونی حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا مگر وہ پاکستان کی باشعور عوام کی طاقت کو شکست نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے قائد عمران خان کی قیادت اور ان کے بیانئے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے عوام کو شعور اور ان کو حقیقی آزادی کا راستہ دکھا یا ہے اور عوام ان کے حقیقی آزادی کے سپاہی بن چکے ہیں۔ اس جنون اور جذبے کو ہرانا دنیا کی کسی طاقت کے بس کی بات نہیں ہے۔ اب فوری طور پر صاف شفاف الیکشن ہی ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہیں۔ ان شاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اوروفاق سمیت تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور عمران خان دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو اخلاقی طور پر فوری مستعفی ہو جانا چاہئے مگر افسوس کہ اخلاقیات کا پرچار کرنیوالی مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست میں اخلاقیات کوکبھی ترجیح نہیں دی اور یہ ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ 22 تاریخ کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا نامزدکردہ وزیراعلیٰ آئے گا اور ان شاء اللہ دوبارہ پنجاب ایک مرتبہ پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پوری طاقت لگا کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنوانے کی کوششیں کرنے والوں کو اب اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا۔ اب تحریک انصاف عوام کی طاقت سے امپورٹڈ وزیراعظم کو بھی گھر بھیجے گی، ان کو چاہئے کہ فوری طور پر مستعفی ہوں اورفوری نئے انتخابات کا اعلان کریں۔
==================================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور شہر قصور اور ملحقہ علاقوں میں واپڈ کے درجنوں ٹرانسفارمرز خراب اور بجلی سپلائی کی مین لائنیں جگہ جگہ سے بار بار ٹوٹنے سے شہریوں کے لیے وابائل جان بن گیا۔وقت پر مرتب نی ھونے سے کئی علاقوں کی بجلی بارہ بارہ گھنٹے بند رہنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ قصور شہر اور گردونواح نواح میں واپڈا ملازمین کی مبینہ نا اہلی اور غفلت سے شہر میں درجنوں ٹرانسفارمرز خراب رہنے اور ٹرانسمیشن لائینیں بھی جگہ جگہ سے ٹوٹنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے شہر میں اکثر علاقے بارہ بارہ اور دو دو دن بجلی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رہنے سے صارفین کی زندگیاں عذاب بن گئیں جبکہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ھو کر رہ گئیں ۔شہریوں مہر گلشیر، ناظم علی ۔شوکت علی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کردیا جاتا بل سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ہے مگر اس کے باوجود سروس کا یہ حال ہے کی بارہ گھنٹوں سے زیادہ ٹائم گزر چکا ہے اور بجلی بند ہے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں مریضوں کا برا حال ہےمگر تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی اگر یہی حال رہا تو عوام واپڈا ہائوس کا گھرائو کریں گے جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ خدارا بجلی کے مسئلوں کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ کاروباری اور مزدور طبقہ دونوں ڈوپ جائیں گے جس سے ملکی معیشت پے بہت برے اثرات مرتب ہوں گے
==========================================================================================