گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور میں سروے مہم زور و شور سے جاری ھے


رپورٹ بیورو چیف جیو پاکستان نیوز
ملک رفیع اللہ خان نیازی پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور نے بتایا ھے کہ سیکریٹری اسپشل ایجوکیشن پنجاب رائے منظور حسین ناصر اور ڈی جی اسپشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی کے حکم پر خصوصی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اندورن شہر میں سروے مہم بڑے احسن اور منظم انداز سے جاری ھے
ملک رفیع اللہ خان نیازی نے بتایا کہ خصوصی افراد کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے

پورے پنجاب کی طرح سروے مہم میں گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور کا ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف سخت موسم و مشکلات کے باوجود پورے جوش و خروش سے گھر گھر جا کر خصوصی بچوں کی تفصیل جمع کر رھا ھے اور ان تفصیلات کو اکٹھا کرکے ڈی او اسپشل ایجوکیشن لاھور کے آفس بھیج دیا جاتا ھے


پرنسپل نے مزید بتایا کہ سروے مہم کے لیے سٹاف ممبران پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ھیں جن میں انسٹیٹیوٹ کے مرد و خواتین سٹاف کے ہمراہ متاثرہ سماعت ٹیچنگ سٹاف بھی شامل ھے یہ ٹیمیں اندورن شہر کے مختلف علاقوں اور تنگ و تاریک گلیوں میں جا کر خصوصی افراد کی تفصیل جمع کر رھا ھے بعض اوقات ھمارے سٹاف کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ھے مگر ان نامساعد حالات کے باوجود ھماری ٹیم بھر پور انداز سے سروے مہم میں شریک ھے جو قابل تحسین ھے
گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور پاکستان کا قدیم ترین ادارہ ھے جو 1906 سے نابینا افراد کی تعلیم و تربیت میں مصروف ھے نابینا افراد کو تعلیم و تربیت دینے کے لیے محکمہ صنعت پنجاب نے شیرانوالہ گیٹ لاھور میں انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ قائم کیا تھا اس انسٹیٹیوٹ میں نابینا افراد کو فنی تربیت دینے کے لیے ورکشاپس بھی بنائی گئی تھی جو آج بھی نابینا بچوں کو مختلف ٹریڈ کی تربیت دے رھی ھیں انسیٹیوٹ کے ابتدائی و نمایاں پرنسپلز میں سرایم کھنہ، رام راج،سر بدری پرشاد،رانا پرتاب سنگھ ،چھجو رام،جبکہ قیام پاکستان کے بعد پہلے پرنسپل محمد رمضان نامزد ھوئے حسن باقر،میاں امیر حسن، رانا رفیق،شہزادہ نواب،عابد ریاض ملک ،ممتاز حسین،خان،راو رافع ،شاھد عباس، مس لبنی اظہر،ممتاز احمد خان بھی نمایاں پرنسپل بھی رھے ھیں گورنمنٹ انسٹیٹوٹ فار بلائینڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور کو حکومت پاکستان نے 1975 میں قومی تحویل میں لے لیا گیا


پرنسپل رفیع اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب اسپشل ایجوکیشن پنجاب خصوصی بچوں کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رھی ھے اسپشل ایجوکیشن فری تعلیم و تربیت، فری بریل کتب ،فری ٹرانسپورٹ ،فری یونیفارم ماھانہ آٹھ سو روپے سکالرشپ کے ساتھ ساتھ فری رھائش و تین وقت فری کھانا دیا جارہا ھے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ھے کہ آپ جہاں کہیں نابینا بچے دیکھیں ان کو ھمارے اداروں میں داخل کروائیں اور حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات سے فاہدہ اٹھائیں

================================