لاہور( جنرل رپورٹر )وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان ریلوے کو مختلف منصوبوں میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ عوام کو مہیاسروسز کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پاکستان ریلویز کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے
۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اعوان، چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، چیئرمین شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد مرتضیٰ یوسف، ڈاکٹر عظیم انتصار، ڈاکٹر صائمہ سلیم اور پاکستان ریلوے سکولوں کے مختلف اساتذہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان ریلویز کے اسکولوں، طبی سہولیات اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔
==============================