ابھی تک نہیں جانتی کہ محبت کیا ہے: سجل علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی ’محبت کے حقیقی معنی‘ کی تلاش کرنے لگیں۔

پاکستانیوں کی پسندیدہ جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی تو مداحوں کو بہت دکھ ہوا۔

اگرچہ سجل اور احد اب ساتھ نہیں ہیں لیکن اداکارہ اب بھی ’محبت کے حقیقی معنی‘ کی تلاش میں دکھائی دیتی ہیں۔

شہریار منور کے ساتھ اپنے فوٹو شوٹ کے بعد سجل نے ایک مقامی اخبار سے بات کی ہے۔
سجل علی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نہیں جانتی کہ محبت کیا ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اب بھی محبت کے معنی تلاش کر رہی ہوں، میرے پاس ابھی تک کوئی جواب نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن ابھی تک نہیں جانتی کہ یہ کیا ہے۔
سجل نے مزید کہا کہ نہیں سوچتی کہ کبھی اس سوال کا جواب تلاش کر پاؤں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس جوڑی کی طلاق سے متعلق شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد اور صحافی دعوے کر چکے ہیں۔

طلاق کی افواہیں کئی مہینے زیرِ گردش رہنے کے باوجود دونوں نے تاحال رشتہ ٹوٹنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے، البتہ دونوں فنکار ایک دوسرے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اَن فالو کر چکے ہیں۔